🗓️
کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی اداکارہ جینان حسین نے بتایا کہ میری عمر تقریباً 12 سال تھی جب والد نے دوسری شادی کی، میں ان کے کافی قریب تھی اس لیے اس واقعے نے مجھے بہت متاثر کیا شادی کے بعد چیزیں کچھ بگڑنا شروع ہوگئیں اور وہ ہمیں چھوڑ کر چلے گئے، زندگی میں آنے والی تمام عورتیں اچھی نہیں ہوتیں۔
جینان حسین حال ہی میں ویب چینل کے ایک انٹرویو میں جلوہ گر ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں گفتگو کی۔جینان نے انکشاف کیا کہ والد کے جانے کے بعد میں سخت بے چینی اور ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھی اور اب تک ہوں لیکن اب خود کو سنبھالنے کے طریقے آگئے ہیں، چھوٹی تھی تو والدہ ڈاکٹر کے پاس بھی لے کر گئیں۔
جینان کا کہنا تھا کہ اس وقت میں سنبھل گئی لیکن زندگی میں اب کچھ بھی برا ہو تو فوراً سے وہ سب یاد آنے لگتا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں دوبارہ وہیں آگئی ہوں۔ایک قصہ سناتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ شادی کے بعد میرے شوہر تعلیم مکمل کرنے ملائشیا گئے تو مجھے انزائٹی اٹیک ہوگیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت میرے لیے انتہائی برا تھا، جن لوگوں کو اس بات کا علم ہے وہ یہ بھی جانتے ہوں گے کہ علیحدگی والی انزائٹی کیا ہوتی ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ نقصانات چاہے 50 سال پرانے کیوں نا ہوں، ایک ٹریگر پوائنٹ ہوتا ہے جو کئی سال بعد بھی جاگ سکتا ہے۔
مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کو سزا ملنی چاہیئے: اسپین
🗓️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی کے شہریوں کے خلاف بمباری کی شدت اور
اکتوبر
دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں: آرمی چیف
🗓️ 26 نومبر 2021راولپنڈی(سچ خبریں) جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ محنت سے
نومبر
اسپتال کی بجلی بند ہونے سے فلسطینی بچی شہید
🗓️ 13 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں
فروری
تیل کی پیداوار بڑھانے کے لئے ریاض اور ابوظہبی کے شرائط
🗓️ 5 اگست 2022سچ خبریں: خبر رساں ایجنسی رائٹرز نے جمعرات کو متعدد باخبر
اگست
پیپلزپارٹی مذاکرات پر یقین رکھتی ہے لیکن اتحادی جماعتوں کی رائے مختلف ہے، مراد علی شاہ
🗓️ 23 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا
اپریل
خودساختہ دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی کا محاصرہ، حماس نے شدید دھمکی دے دی
🗓️ 16 جولائی 2021غزہ (سچ خبریں) خودساختہ دہشت گرد ریاست اسرائیل کی جانب سے غزہ
جولائی
فلسطین میں خوش آئند دریافت
🗓️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:ایک فلسطینی کسان نے حادثاتی طور پر غزہ میں ایک نایاب
ستمبر
اسرائیل کے ساتھ جنگ کس مرحلے میں ہے؟عالمی عربی اخبارات کی سرخیاں
🗓️ 22 اکتوبر 2024سچ خبریں:اسرائیل کے ساتھ جنگ کا نیا مرحلہ اور شہید یحییٰ السنوار
اکتوبر