جینان حسین کو کون سے واقعہ نے بہت زیادہ متاثر کیا؟

جینان حسین کون سے واقعہ نے بہت زیادہ متاثر کیا؟

?️

کراچی (سچ خبریں) معروف پاکستانی اداکارہ جینان حسین نے بتایا کہ میری عمر تقریباً 12 سال تھی جب والد نے دوسری شادی کی، میں ان کے کافی قریب تھی اس لیے اس واقعے نے مجھے بہت متاثر کیا شادی کے بعد چیزیں کچھ بگڑنا شروع ہوگئیں اور وہ ہمیں چھوڑ کر چلے گئے، زندگی میں آنے والی تمام عورتیں اچھی نہیں ہوتیں۔

جینان حسین حال ہی میں ویب چینل کے ایک انٹرویو میں جلوہ گر ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں گفتگو کی۔جینان نے انکشاف کیا کہ والد کے جانے کے بعد میں سخت بے چینی اور ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھی اور اب تک ہوں لیکن اب خود کو سنبھالنے کے طریقے آگئے ہیں، چھوٹی تھی تو والدہ ڈاکٹر کے پاس بھی لے کر گئیں۔

جینان کا کہنا تھا کہ اس وقت میں سنبھل گئی لیکن زندگی میں اب کچھ بھی برا ہو تو فوراً سے وہ سب یاد آنے لگتا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں دوبارہ وہیں آگئی ہوں۔ایک قصہ سناتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ شادی کے بعد میرے شوہر تعلیم مکمل کرنے ملائشیا گئے تو مجھے انزائٹی اٹیک ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ  وہ وقت میرے لیے انتہائی برا تھا، جن لوگوں کو اس بات کا علم ہے وہ یہ بھی جانتے ہوں گے کہ علیحدگی والی انزائٹی کیا ہوتی ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ نقصانات چاہے 50 سال پرانے کیوں نا ہوں، ایک ٹریگر پوائنٹ ہوتا ہے جو کئی سال بعد بھی جاگ سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

بھارتی یوم آزادی بھی کشمیریوں کے لیے دردسر

?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی حکومت

الجولانی کے سابق مرکز میں اجتماعی قبریں دریافت

?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں:شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ادلب کے نواحی علاقوں،

ایران کی کامیابی؛ موساد کے سربراہ کی برکناری کا امکان، اسنادِ تل آویو ایران کے ہاتھ

?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایٹمی و اسٹریٹجک اسناد حاصل

بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر، نریندر مودی نے وائرس کو طوفان قرار دے دیا

?️ 26 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں)  بھارت میں کورونا وائرس نے شدید قہر اور

سوڈان کی تاریخی چیزیں جنگ سے متاثر

?️ 14 جون 2023سچ خبریں:سوڈان میں فوجوں کے درمیان جنگ بندی کی کوششوں کے باوجود

نئے ایئرچیف مارشل  ظہیر احمد بابر نے کمان سنبھال لی

?️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاک فضائیہ کے پہلے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان

صیہونی حکومت مزاحمت کے ساتھ معاملات طے کرنے کی کوشش میں

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:اسلامی جہاد تحریک کی عسکری شاخ القدس بریگیڈ کے ترجمان ابو

جان بولٹن نے روسی حکومت کا تختہ الٹنے کا مطالبہ کیا

?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں:   ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت میں امریکی قومی سلامتی کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے