جوان ہوں لیکن منگنی نہیں کی، مہوش حیات کی ویڈیو وائرل

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ اگرچہ وہ جوان ہیں لیکن تاحال انہوں نے منگنی نہیں کی اور چوں کہ ان کی منگنی نہیں ہوئی، اس لیے وہ شادی بھی نہیں کر سکتیں۔

مہوش حیات حال ہی میں حنا الطاف کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک کے گھومنے کے اپنے تجربات بیان کیے اور ساتھ ہی اپنی بھائی دانش سے تعلقات پر بھی کھل کر بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے اور ان کے بھائی کے درمیان بچپن سے ہی دوستی ہے اور اب بھی وہ دنیا کے متعدد ممالک ایک ساتھ گھومنے جاتے ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بچپن میں وہ ان کے بھائی کتے اور بلیوں کی طرح لڑتے تھے اور اب بھی وہ لڑتے ہیں لیکن اب بڑے ہوجانے کی وجہ سے ان کے جھگڑے مختلف ہوچکے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بھائی دانش کے ساتھ بیرون ممالک سفر کرنے میں خود کو محفوظ اور پرسکون تصور کرتی ہیں اور یہ کہ دونوں کی بہت ساری عادتیں اور پسندیدہ چیزیں بھی ایک جیسی ہیں۔

مہوش حیات کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک سفر کرنے کا منصوبہ بنانے کے بعد ان کے بھائی ایجنٹ کے تحت بکنگ کرواتے ہیں اور انہیں زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی۔

پروگرام کے دوران جب میزبان نے انہیں بتایا کہ ایک ایئر لائن ایسی بھی ہے جو نوبیاہتا جوڑوں یا منگنی کرنے والے افراد کو فرانس کے دارالحکومت پیرس لے جاتے وقت پورا پیکج بھی دیتے ہیں، اس پر مہوش حیات نے کہا کہ تاحال ان کی منگنی نہیں ہوئی۔

مہوش حیات نے میزبان کی بات پر کہا کہ وہ نوجوان بھی نہیں ہیں لیکن بعد ازاں انہوں نے اپنی ہی تصحیح کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اگرچہ وہ جوان ہیں لیکن ان کی منگنی نہیں ہوئی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ چوں کہ ان کی منگنی بھی نہیں ہوئی تو وہ شادی بھی ںہیں کرسکتیں تو اب وہ بطور جوڑا مذکورہ ایئرلائن کی سہولیات کیسے حاصل کریں؟

مشہور خبریں۔

مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کی کارروائیوں میں شدت

🗓️ 2 فروری 2023سچ خبریں:یروشلم کی حمایت کرنے والے یورپی انجمن نے اپنی ایک رپورٹ

’سپریم کورٹ کے کہنے پر قانون سازی ہوگی تو پارلیمنٹ کی آئینی بالادستی ختم‘

🗓️ 17 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا

32 سال کے بعد امریکہ ایک بار پھر خطرناک ایٹمی وار ہیڈ بنا رہا ہے

🗓️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:امریکہ کی جانب سے جوہری وار ہیڈز کی پیداوار 32 سال

اسرائیل نے غزہ کی تمام یونیورسٹیوں پر بمباری کی 

🗓️ 21 جنوری 2024سچ خبریں:یورپی میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی

عمران خان استعفی نہیں دیں گے اسمبلیاں توڑ دیں گے: اپوزیشن

🗓️ 22 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} حکمران جماعت پی ٹی آئی کے راہنما اور ملک

صیہونی کیسے حقیقتوں کو بدلتے ہیں؟

🗓️ 23 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطین اور غزہ کے عوام کے بنیادی حقوق کی طرف

عراق کی امریکہ کے خلاف اہم کاروائی

🗓️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی حکومت نے ایک بیان جاری کر کے عراق میں

شہدائے جموں وکشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے باغ میں کانفرنس کا انعقاد

🗓️ 19 اکتوبر 2024مظفرآباد: (سچ خبریں) جموں و کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے زیراہتمام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے