’جمع تقسیم‘ میں جوائنٹ فیملی میں ہراسانی کے موضوع کو اجاگر کرنے پر ناظرین کی بھرپور پذیرائی

?️

کراچی: (سچ خبریں) ڈراما سیریل ’جمع تقسیم‘ کی حالیہ قسط میں ہراسانی کے معاملے کو حقیقت پسندانہ انداز میں پیش کرنے پر ناظرین نے بھرپور تعریف کی۔

’جمع تقسیم‘ کی حال ہی میں نویں قسط نشر ہوئی جو ناظرین کو بہت پسند آئی، گزشتہ روز نشر ہونے والی قسط میں کئی اہم موضوعات کو اجاگر کیا گیا، جو عام طور پر پاکستانی ڈراموں میں کم دکھائے جاتے ہیں۔

ڈرامے میں شروعات سے ہی جوائنٹ فیملی سسٹم کے مسائل کو نمایاں کیا گیا ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ گھر کے بزرگوں کی ساتھ رہنے کی خواہش کس طرح بچوں کے درمیان دوریاں پیدا کررہی ہے۔

حال ہی میں نشر ہونے والی قسط میں پاکستانی خاندانی نظام کے ایک اہم مسئلے کو اجاگر کیا گیا، جسے اکثر مذہب سے غلط انداز سے منسلک کیا جاتا ہے۔

لیلیٰ، جس نے پچھلے ہفتے قیس سے الگ گھر کی درخواست کی تھی، جب اپنی دوست سے مشورہ لیتی ہے تو اس کی دوست اسے سمجھاتی ہے کہ اس کی خواہش بالکل جائز ہے اور اسلام میں جوائنٹ فیملی کا کوئی نظام موجود نہیں اور ساس سسر کی خدمت بہو کی نہیں بلکہ بیٹے کی ذمہ داری ہے۔

بعد ازاں جب لیلیٰ یہ بات قیس کو بتاتی ہے تو وہ غصے میں آجاتا ہے کہ شاید اسے گھروالوں کے ساتھ رہنا پسند نہیں یا وہ اس کے والدین کی خدمت نہیں کرنا چاہتی، لیکن لیلیٰ وضاحت کرتی ہے کہ وہ والدین کی خدمت کرنے کو تیار ہے، لیکن الگ گھر میں رہنا چاہتی ہے۔

قیس جب یہ بات والدین کو بتاتا ہے تو اس کی والدہ جذباتی ہو کر رونے لگتی ہیں اور قیس کے انتخاب کو بھی تنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔

اس اہم معاملے کے ساتھ ساتھ، قسط میں ایک اور سنجیدہ موضوع بھی سامنے آیا، قیس کی بڑی بھابھی ندرت کے گھر دعوت پر ساری فیملی جاتی ہے، لیکن سدرہ، قیس کی بھتیجی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے گھر پر رہتی ہے، اس دوران قیس کے بڑے بھائی کا بیٹا ذیشان، جو بچپن سے سدرہ کو ہراساں کر رہا تھا، ملازمہ کو بھیج کر سدرہ کو تنگ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

دعوت پر موجود قیس کو اس کا بھانجا ذیشان کی غلط حرکتوں کے بارے میں بتاتا ہے اور اس وقت قیس کو یاد آتا ہے کہ لیلیٰ نے بتایا تھا کہ ذیشان سدرہ کو تنگ کرتا ہے، یہ یاد آنے پر قیس فوراً گھر پہنچتا ہے اور ایک ڈرامائی منظر میں سدرہ کو ذیشان سے بچاتا ہے۔

قسط کے اختتام پر دکھایا گیا کہ سارا خاندان ذیشان کی حرکت پر افسردہ ہے، سوائے اس کی ماں کے جو اسے لیلیٰ کی سازش قرار دیتی ہے، جب کہ سب سے زیادہ شرمندہ سدرہ کی ماں نظر آتی ہے، جو بیٹی کی شکایت کے باوجود اس معاملے پر توجہ نہیں دیتی۔

قسط میں کئی طرح کے صدمے دکھائے گئے، سدرہ کا صدمہ جو بچپن سے ہراسانی کا شکار رہی، والدین کا صدمہ کہ انہیں معلوم ہی نہیں تھا کہ ان کی بیٹی کیا برداشت کر رہی ہے اور باقی خاندان کا صدمہ جو اس صورتحال پر آنکھیں بند کیے ہوئے تھا۔

ایک اور قابل تعریف لمحہ ذیشان کی بہن شفق کے لیے تھا، جو شروع سے سدرہ اور اس کی بہن کے ساتھ سخت رویہ رکھتی تھی، لیکن بھائی کی حرکت جان کر پریشان اور دکھی نظر آتی ہے، جس سے لگتا ہے کہ اس کا کردار منفی نہیں ہے۔

ناظرین اور خاص طور پر خواتین اس ڈرامے کو بہت پسند کر رہی ہیں اور کہانی اور اداکاروں کی بہترین اداکاری کی بھرپور تعریف کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے والدین پر زور دیا کہ خدارا اپنے بچوں پر یقین کریں اور کئی نے اس دلخراش حقیقت پر بھی بات کی کہ بہت سی نوجوان لڑکیاں ایسے گھروں میں پرورش پاتی ہیں جہاں وہ اس تلخ حقیقت کے بارے میں کسی کو بھی نہیں بتا سکتیں۔

کئی ناظرین خوش ہیں کہ ڈرامے نے اس حساس موضوع کو درست انداز میں پیش کیا اور ہراسانی کے معاملے کو حقیقت پسندانہ طور پر دکھایا اور وہ یہ بھی امید کرتے ہیں کہ ڈرامے کی آنے والی اقساط بھی اچھی ہوں گی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی اشتعال انگیزیوں کی قیمت

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک صیہونی اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست

اڈیالہ جیل کے اطراف سیکیورٹی مزید سخت، خاردار تاریں نصب، اضافی نفری تعینات

?️ 16 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف

حزب اختلا ف کے بھارتی رہنمامقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے

?️ 17 مارچ 2023نئی دہلی: (سچ خبریں) بھارت میں حزب اختلاف کے سرکردہ رہنما بھارت

عبدالقیوم نیازی آزاد کشمیر کے نئے وزیر اعظم منتخب ہو گئے

?️ 4 اگست 2021مظفر اباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عبدالقیوم نیازی آزاد جموں و

لاس اینجلس میں لگی آگ

?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: منگل کو لاس اینجلس کے مختلف علاقوں میں آگ لگنا

اسرائیلی فوج جنوب لبنان سے فرار

?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس

واٹس ایپ کا اب کون سا نیا فیچر آنے والا ہے؟

?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

پورے پاکستان نے آیت اللہ خامنہ ای کے خبطوں کو لائو دیکھا

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: پاکستانی نیوز چینلز نے اپنے معمول کے پروگراموں کو روک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے