?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکار اسما عباس نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے چھوٹے بیٹے کو ہنی مون پر تھائی لینڈ روانہ ہوتے وقت مشورہ دیا تھا کہ وہ وہاں پر بیوی کو کلب بھی لے جائے، جس پر بیٹا بھی ہنس پڑا۔
اسما عباس نے حال ہی میں مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔
پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ جب ان کا شادی کا رشتہ آیا تو ان کے والد فوری طور پر مان گئے تھے لیکن خاندان کی خواتین کا جرگہ ہوا اور ان کے شوہر سے مکمل انٹرویو لیا گیا۔
ان کے مطابق والد کو ان کے شوہر نے بتایا کہ انہیں اسما عباس پسند ہیں اور وہ ان سے شادی کرنا چاہتے ہیں، جس پر والد نے صرف ان سے کمائی کا پوچھا اور شادی کےلیے رضامند ہوگئے۔
اسما عباس نے بتایا کہ وہ بیٹوں کی فطرت اور عادت سے واقف تھیں، اس لیے انہیں اپنی بہوئیں تلاش کرنے میں بھی کوئی مشکل پیش نہ آئی اور انہوں نے بیٹوں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے بہوئیں تلاش کیں۔
اداکارہ کے مطابق انہوں نے نہ صرف بیٹوں کی پسند بلکہ اپنی پسند بھی ذہن میں رکھ کر بچوں کی شادیاں کروائیں اور بچوں نے ایسی لڑکیاں منتخب کیں جو انہیں بھی پسند آئیں۔
انہوں نے کہا کہ ان کے دونوں بڑے بیٹے ہوشیار تھے، وہ شادی سے قبل ہی لڑکیوں سے فون پر لگے رہتے تھے جب کہ چھوٹا بیٹا ایسا نہیں تھا۔
اداکارہ نے انکشاف کیا کہ چھوٹے بیٹے کی شادی سے پہلے پتا چلا کہ اس کا 6 ماہ سے کسی لڑکی سے چکر تھا، وہ تو بڑے بھائیوں سے بھی تیز نکلا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ بیٹے کے بتانے کے بعد انہوں نے لڑکی کے گھر والوں سے ملاقات کی اور لڑکی کے گھر والوں کو بھی پہلے ہی معلوم ہوچکا تھا۔
اسما عباس کے مطابق ابتدائی طور پر چھوٹے بیٹے کی بیوی کے گھر والے رضامند نہیں ہو رہے تھے، وہ اپنی ذات کے باہر لڑکیوں کی شادیاں نہیں کرواتے تھے لیکن پھر مان گئے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کی چھوٹی بہو بہت سادہ مزاج، اچھی طبیعت کی مالک اور ہر بات ان کی اجازت سے کرتی ہیں، انہیں ساڑھی پہننا بھی نہیں آتی تھی، فیشن اسٹائل کا کچھ پتا نہیں تھا، انہوں نے انہیں فیشن اور لباس پہننا سکھایا۔
اداکارہ نے بتایا کہ شادی کے بعد جب ان کا چھوٹا بیٹا اور بہو ہنی مون کے لیے تھائی لینڈ جا رہے تھے تو انہوں نے بہو کو ساڑھیاں اور دوسرا لباس پہننا سکھایا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے سامنے ان کی بہو ساڑھیاں پہننے میں شرما رہی تھیں، انہیں کسی ساڑھی کا اسکرٹ چھوٹا تو کسی کا بڑا لگ رہا تھا۔
اسما عباس نے بتایا کہ ہنی مون پر روانہ ہونے سے قبل انہوں نے بیٹے کو مشورہ دیا کہ وہ بیوی کو تھائی لینڈ میں کلب لے کر جائے، وہاں اندھیرا بھی ہوتا ہے اور یہ کہ انہیں وہاں کوئی جانتا بھی نہیں۔


مشہور خبریں۔
روس یوکرین جنگ کے بارے میں اقوام متحدہ کا بیان
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ روس اور
مئی
اداکارہ ہانیہ عامر کو سوشل میڈیا الجھن میں کیوں ڈال دیتا ہے؟
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستانی مشہور اور نواجوان اداکارہ نے لکھا ہے کہ
مارچ
امریکی ایوان نمائندگان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مذہبی تعصب پر مبنی قانون کے خلاف اہم قدم اٹھا لیا
?️ 22 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی ایوان نمائندگان نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اپریل
وزیر خزانہ نے 37 لاکھ گھرانوں کو 1400 ارب قرضے دینے کا اعلان کیا
?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت
اکتوبر
25 مخصوص نشستوں پرگورنر کا لیا گیا حلف غیرآئینی تھا، اسپیکرخیبرپختونخوا
?️ 24 اگست 2025پشاور: (سچ خبریں) اسپیکر کے پی کے اسمبلی بابر سلیم سواتی نے
اگست
لبنان عقلانیت اور داخلی بحران کے درمیان
?️ 21 اگست 2025 شیخ نعیم قاسم، حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل کے ایامِ
اگست
سائفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل روکنے اور اخراجِ مقدمہ کی درخواست یکجا کردی
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر
عراقی کردستان میں شدید قبائلی تصادم
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:عراق کے کردستان ریجن میں سیکورٹی فورسز اور ہرکی قبیلے
جولائی