🗓️
نیویارک(سچ خبریں)فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نےفلسطینیوں کی حفاظت اور حمایت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہ میں فلسطینی بھائی اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہوں، انہوں نے ماضی میں فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی تصویر آج دوبارہ شیئر کرتے ہوئے جذباتی پیغام جاری کردیا۔
اپنی ماضی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے بیلا حدید نے لکھا کہ مجھے اس حوالے سے بہت کچھ کہنا ہے۔ یہ مذہب کے بارے میں نہیں ہے۔بیلا حدید نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ نفرت پھیلانے کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ فلسطین میں نسل کی بنیاد پر قتل عام،یہودی آبادکاری،فوجی طاقت کے استعمال کے لئے ہے جو کہ فلسطین میں کئی سالوں سے جاری ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہوں، مجھ سے جتنا ہوسکا آپ لوگوں کی حفاظت اور حمایت کروں گی۔میں آپ سے محبت کرتی ہوں، مجھے آپ کا احساس ہے،آپ کے لئے روتی بھی ہوں۔
بیلا حدید نے لکھا کہ اپنے بچوں اور اہلیہ کو دوبارہ گلے نہ لگانے کی اس باپ کی تکلیف اور اس ماں کا درد جو اپنے بچوں کو بڑا ہوتا دیکھنے سے پہلے ہی دفن کردے۔کاش میں آپ کی تکلیف دور کرسکتی۔
بیلا حدید نے اپنی پوسٹ میں فلسطین کے متاثرین کے لئے مزید لکھا کہ میں آپ کو دیکھ اور سن رہی ہوں،اور رو رہی ہوں۔آپ لوگوں کا درد محسوس کر کے میں بھی تکلیف میں ہوں۔اس سے قبل بھی بیلا حدید اور انکی بہن جی جی حدید نے اسرائیل کے وحشیانہ تشدد اور بمباری پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سخت مذمت کرتے ہوئے پیغامات جاری کئے تھے۔
مشہور خبریں۔
ہم حماس کے خاتمے تک اسرائیل کی حمایت جاری رکھیں گے: بائیڈن
🗓️ 12 دسمبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کی صبح کہا کہ ہم
دسمبر
السوڈانی کے دورہ ایران کے بارے میں میڈیا کا نظریہ
🗓️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی کے دورہ ایران کے
جنوری
نئے برطانوی وزیر خارجہ نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا
🗓️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ کے عہدے پر تعینات ہونے کے بعد ڈیوڈ
جولائی
اسرائیل کی اشدود بندرگاہ پر عراقی مزاحمتی ڈرون حملہ
🗓️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:عراق کی اسلامی مزاحمت نے صیہونی حکومت کی طرف سے اشدود
جنوری
امریکہ طالبان کو تنہا نہیں چھوڑ سکتا
🗓️ 16 مارچ 2024سچ خبریں:امریکن فارن افیئرز میگزین نے تجزیہ کیا کہ افغان حکمراں ادارے
مارچ
حنا خان کا جذباتی پیغام،میں ایک بےبس بیٹی ہوں
🗓️ 2 مئی 2021ممبئی(سچ خبریں)معروف بھارتی اداکارہ حنا خان نے قرنطینہ سے جذباتی پیغام دیتے
مئی
بولڈ لباس کی تصاویر قریبی دوست نے لیک کیں، ماریہ واسطی
🗓️ 1 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ و ٹی وی میزبان ماریہ
فروری
صہیونیوں کی ٹرمپ کے متنازعہ منصوبے کو نافذ کرنے کی کوششیں
🗓️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:عرب اور اسلامی ممالک میں وسیع پیمانے پر مخالفت کے
فروری