🗓️
ممبئی (سچ خبریں)بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین کنگ کپل شرما کامیڈی کی دُنیا کے مشہور ومعروف کامیڈین ہیں وہ اب سوشل میڈیا پر بھی چھا گئے ہیں۔ کپل شرما ناصرف بھارت میں مقبول ہیں بلکہ سرحد کے اِس پار یعنی پاکستان میں بھی بھارتی کامیڈین کو خوب مقبولیت ملی ہے۔
اسٹینڈ اپ کامیڈی سے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے کپل شرما کے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 18 ملین یعنی ایک کروڑ 80 لاکھ ہوگئی ہے۔کپل شرما کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے اب تک صرف621 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے۔
بھارتی کامیڈین اسٹار اپنے اکاؤنٹ پر اکثر اپنے پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں اور اس کے حوالے سے مختلف پیغامات کے ذریعے وہ اپنے مداحوں کے ساتھ بھی رابطے میں رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہونے پر بند کیا جانے والا معروف بھارتی شو ’دی کپل شرما شو‘ کا مئی سے نئے انداز میں دوبارہ آغاز کیا جارہا ہے۔جنوری میں بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث لگے لاک ڈاؤن کی وجہ سے’کپل شرما شو‘ بھی مالی مشکلات کا شکار ہوا اور شو انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ فروری سے اس شو کو بند کردیا جائے۔
اس شو میں پاکستان سے اب تک وسیم اکرم بمعہ اہلیہ شنیرا اکرم، شعیب اختر، راحت فتح علی خان، فواد خان اور شعیب ملک بمعہ اہلیہ ثانیہ مرزا، مومل شیخ سمیت دیگر ممتاز شخصیات شرکت کرچکی ہیں۔
مشہور خبریں۔
پاکستان میں 80زبانیں بولی جاتی ہیں جن میں سے 26زبانیں گمنام ہو رہی ہیں:مریم اورنگزیب
🗓️ 27 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوجوان
جون
بھارتی حکومت سخت اقدامات سے گریز کرے، فاروق عبداللہ
🗓️ 31 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں
مئی
شہباز شریف کا سیلاب سے متاثرہ ہر خاندان کیلئے 25 ہزار روپے امداد کا اعلان
🗓️ 19 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بارش
اگست
اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں ایک فلسطینی خاتون کو گولیاں مار کر شہید کردیا
🗓️ 17 جون 2021غرب اردن (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گرد فوج نے فلسطین کے علاقے
جون
صیہونیوں کی لبنان میں جنگ بندی کے لیے عجیب و غریب شرائط
🗓️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی اور صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ
اکتوبر
عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور جیل ٹرائل چیلنج کردیا
🗓️ 9 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سابق چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
دسمبر
حرمین شریفین صہیونیوں کے لیے حلال، فلسطینیوں کے لیے حرام!
🗓️ 5 اپریل 2022سچ خبریں:تل ابیب میں واقع "بنی براک” کے علاقے میں شہید "ضیا
اپریل
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی بھارت میں کیا ڈھونڈ رہے ہیں؟
🗓️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی گزشتہ روز اپنے بھارت کے دورہ
جنوری