?️
ممبئی (سچ خبریں) کورونا کی دوسری بدترین لہر کا شکارہونے والے ملک بھارت میں صورتحال بہت تشویشناک ہے اور متعدد نمایاں شخصیات بھی کورونا کاشکار ہوئی ہیں اور بہت سی شخصیات جان کی بازی بھی ہار چکی ہیں اسی دوران بھارت کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔
اداکارہ کا ماننا ہے کہ یہ ایک عام نزلہ کھانسی سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، ہم نے اس کی زیادہ تشہیر کر کے نفسیاتی مسئلہ بنا دیا ہے۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں مداحوں کو بتایا کہ ’میں پچھلے کچھ دنوں سے اپنی آنکھوں میں ہلکی سی جلن کے ساتھ جسم میں تھکن محسوس کررہی تھی، ہماچل پہنچنے کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جو مثبت آگیا ہے۔‘
انہوں نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، لیکن انہیں یہ اندازہ بالکل نہیں تھا کہ کورونا وائرس ان کے جسم میں پارٹی کررہا ہوگا۔اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اسے جلد شکست دے دوں گی، براہِ کرم کسی کو خود پر حکمرانی کرنے نہ دیں، آپ جس چیز سے جتنا ڈریں گے وہ آپ کو اتنا ہی ڈرائے گی۔‘
واضح رہے کہ بھارت میں ایک دن میں کورونا سے ریکارڈ 4 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوئی ہیں، بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران 4187 اموات،4 لاکھ1 ہزار78 کیس رپورٹ ہوئے ۔بھارت کی جنوبی ریاستوں اوردیہاتوں میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، مئی کے ابتدائی7 دنوں ہی میں بنگلور میں اموات کی تعداد 950 سے زائد ہوگئی۔
مشہور خبریں۔
یوکرین جنگ کے یورپ پر اثرات،میکرون کی زبانی
?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی صدر نے یوکرین کی جنگ کے یورپ پر پڑنے والے
اکتوبر
غزہ میں تابعین اسکول پر بمباری پر سعودی عرب کا ردعمل
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے غزہ کے باشندوں کے
اگست
گورنر اسٹیٹ بینک کتنی تنخواہ اور کیا مراعات لیتے ہیں؟
?️ 1 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کی تنخواہ
ستمبر
قطر کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی شرط
?️ 5 جون 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ نے زور دے کر کہا کہ جب تک
جون
چین کا امریکہ کے خلاف تجارتی محاذ آرائی کا مطالبہ
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: چین کے اعلیٰ رہنماؤں نے صدر شی جن پنگ کی
اپریل
صیہونی حکومت کی حرم ابراہیمی میں غیر معمولی مداخلت
?️ 17 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت نے الخلیل میں واقع حرم حضرت ابراہیمؑ کے
جولائی
ڈیمونا دستاویزات؛ یوں ایران نے اسرائیل کا گلا دبا دیا
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: ایران کے اعلان کے بعد کہ اس کی انٹیلی جنس
جون
پی ٹی آئی کا انٹرا پارٹی انتخابات 3 مارچ کو کرانے کا اعلان
?️ 22 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) نے
فروری