?️
ممبئی (سچ خبریں )بھارتی اداکار اکشے کمار بھی پاکستانی کامیڈین عمر شریف سے کافی متاثر تھے اور انہیں اپنا استاد مانتے ہیں انہوں نے انکشاف کیا کہ عمر شریف ہمارے عہد کے بہترین کامیڈین میں سے ہیں20 سال قبل شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے اور اب بھی میں عمر شریف کے تمام شوز دیکھتا ہوں۔
2013 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اکشے کمار نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے عمر شریف کا ہر پروگرام دیکھ رکھا ہے ، چاہے اسٹیج کامیڈی ہو یا کوئی ٹیلی ویژن شو۔54 سالہ اداکار نے انکشاف کیا کہ 20 سال قبل شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے اور اب بھی میں عمر شریف کے تمام شوز دیکھتا ہوں، بلاشبہ عمر شریف ہمارے عہد کے بہترین کامیڈین میں سے ہیں۔
اس سے قبل بھارتی اداکار علی گونی بھی پاکستانی کامیڈین عمر شریف کے انتقال پر رنجیدہ ہوگئے۔علی گونی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر عمر شریف کو خراج عقیدت پیش کرتا ایک ٹوئٹ شیئر کیا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ عمر شریف کو اللّٰہ تعالیٰ جنت الفردوس میں جگہ دے۔بھارتی اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’لیجنڈ‘ کا بھی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جرمنی میں انتقال کر جانے والے عمر شریف کی میت بدھ کی صبح کراچی پہنچا دی جائے گی، عمرشریف کی نماز جنازہ بدھ کو 3 بجے ادا کی جائے گی۔عمر شریف کی نماز جنازہ پارک کلفٹن میں بشیر فاروقی پڑھائیں گے جبکہ تدفین عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی۔
مشہور خبریں۔
گزشتہ 3 برسوں کے دوران خواتین ووٹرز کے اندراج میں نمایاں اضافہ
?️ 10 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ تین برسوں کے دوران خواتین ووٹرز کے
نومبر
افغانستان میں سیلاب سے 800 مکانات تباہ
?️ 17 اگست 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے دفتر برائے کوآرڈینیشن آف ہیومینٹیرین ایڈ
اگست
اسلام آباد ایئرپورٹ 12 اگست تک آؤٹ سورس کردیے جانے کا امکان
?️ 16 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے اسٹیک ہولڈرز سے کہا
جولائی
شیخ عزالدین القسام کی قبر کو مسمار کردیا جائے : بن گویر
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: صہیونی حکومت کے ٹی وی چینل نے رپورٹ کیا ہے
اگست
ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے جان بولٹن کے گھر پر چھاپہ مارا
?️ 22 اگست 2025سچ خبریں: امریکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کے ایجنٹوں نے
اگست
غزہ میں لاکھوں لوگوں کے پاس پناہ لینے کے لیے محفوظ جگہ نہیں
?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس
اکتوبر
صیہونی حکومت کے ساتھ طولانی جنگ بندی ناممکن : اسلامی جہاد
?️ 13 جون 2023سچ خبریں:اسلامی جہاد موومنٹ کے سیاسی دفتر کے رکن احسان عطایا نے
جون
بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 462 نئے کیسز رپورٹ
?️ 1 دسمبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) ایڈز کنٹرول پروگرام کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذوالفقار بلوچ
دسمبر