🗓️
کراچی (سچ خبریں) ٹوئٹر پر کم سن بچی کی جانب سے روٹی تیار کرنے کی ویڈیو شیئر کرنے کے بعد معروف گلوکار اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ابرارالحق کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹوئٹ پر درجنوں افراد نے تبصرے کیے جبکہ اسے ری ٹوئٹ بھی کیا گیا۔
گلوکار و سیاستدان نے 26 نومبر کو ٹوئٹر پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں ایک بچی کو باورچی خانے میں روٹی تیار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی چھوٹی روٹی تیار کر رہی ہیں اور اسی دوران ان کی والدہ کی آواز بھی سنائی دیتی ہے۔
مذکورہ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ابرارالحق نے کیپشن میں لکھا کہ ‘تربیت کے لیے سب سے بہترین عمر یہی ہے’۔گلوکار کی ٹوئٹ پر درجنوں افراد نے تبصرے کیے جبکہ اسے ری ٹوئٹ بھی کیا گیا۔ان کی ویڈیو پر کمنٹ کرنے والے زیادہ تر افراد نے گلوکار کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں یاد دلایا کہ روٹی تیار کرنا ایک مہارت ہے اور اس کا بچی یا بچے سے کوئی تعلق نہیں اور ساتھ ہی کچھ افراد نے لکھا کہ انہیں ویڈیو پر کوئی اعتراض نہیں مگر گلوکار نے جو کیپشن لکھا ہے وہ مناسب نہیں۔
ان کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے صحافی و بلاگر مہوش اعجاز نے انہیں یاد دلایا کہ روٹی پکانے کا تعلق کسی مخصوص صنف سے نہیں بلکہ یہ ایک مہارت ہے۔انہوں نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کاش یہی تربیت لڑکوں کو بھی دی جاتی اور ہم سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز بنا کر لوگوں کو فخر سے دکھاتے۔
سماجی کارکن اور وکیل ندا کرمانی نے ابرارالحق کی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے ٹوئٹ کی کہ پاکستان سمیت متعدد جنوبی ایشیائی ممالک میں گول روٹی بنانے کو خواتین سے منسوب کیا جاتا ہے اور یہ ایک طرح کا جبر بھی ہے اور مذکورہ مہارت کو کبھی مرد حضرات سے منسوب کیا ہی نہیں جاتا۔
ایک اور صارف نے گلوکار کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کی بات کو درست قرار دیا، تاہم ساتھ ہی انہیں طعنہ دیا کہ وہ دونوں صنف لکھنا بھول گئے۔ثنا نامی لڑکی کے ٹوئٹر ہینڈل سے بھی ابرارالحق کی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا گیا کہ مذکورہ ویڈیو میں کوئی برائی نہیں تاہم گلوکار کے کیپشن میں مسئلہ ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ زن بیزار شخص ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ ان کے گھر میں مذکورہ کام ان کے بھتیجے اور بھانجے کرتے ہیں اور وہ اپنی والدہ کا ہاتھ بٹاتے ہیں۔اسی طرح دیگر درجنوں افراد نے بھی ابرارالحق کے کیپشن پر اعتراض کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ روٹی پکانا دیگر مہارتوں کی طرح کی ایک مہارت ہے، جو مرد و خواتین دونوں کو آنی چاہیے۔
ابرارالحق کے مذکورہ بیان پر بھی تنقید کی گئی تھی جب کہ حال ہی میں انہوں نے اسی بے بی شارک گانے کی طرز پر پنجابی و اردو زبان میں مکس گانا ’بیگم شک کرتی ہے‘ جاری کیا تو اس پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
یوکرین کیسے روس کی جاسوسی کرتا ہے؟
🗓️ 18 جولائی 2023سچ خبریں: روسی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) نے منگل (آج)
جولائی
پنجاب کے 10 کروڑ لوگ فری آٹا اسکیم سے مستفید ہو رہے ہیں، شہباز شریف
🗓️ 27 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 75
مارچ
قیدیوں کا تبادلہ؛ حماس کا اقدام اور مزاحمتی قوت کا میدانی مظاہرہ
🗓️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے اختتام
جنوری
ایران کے ساتھ مذاکرات میں امریکہ کو کوئی اعلیٰ مقام حاصل نہیں
🗓️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں: ایک ریٹائرڈ امریکی تجزیہ کار اور جنرل نے کہا کہ امریکی
دسمبر
عمران خان کو وکلا سے تنہائی میں ملاقات کی اجازت مل گئی
🗓️ 26 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف
فروری
سائفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹرائل روکنے اور اخراجِ مقدمہ کی درخواست یکجا کردی
🗓️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر
گلگت بلتستان میں تھریٹ الرٹ، سیکیورٹی میں اضافہ
🗓️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت داخلہ کی جانب سے دہشتگردوں کے ممکنہ
مارچ
اسرائیلی فوج خان یونس سے کیوں پیچھے ہٹ گئی؟
🗓️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: حماس کے نمائندے نے 50 دن سے زائد عرصے کے
اپریل