?️
کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے غریبوں کے کاروبار کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اربوں کے فراڈ تو پکڑتے نہیں ہیں اور بس غریب پر سب کا زور چلتا ہے، اس حوالے سے غریبوں کا کاروبار زبردستی اُٹھانے پرانہوں نے حکومت پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں رابی پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی جس میں ایک ٹرک کے اندر کچھ ریڑھیاں موجود ہیں جو کہ سڑک پر لگانے والے غریب کاروباری طبقے کی ہیں۔
رابی پیرزادہ نے تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مخاطب ہوکر کہا کہ ’آج یہ دیکھ کر دل رو رہا تھا، کتنے ظالم لوگ ہیں جو غریبوں کا کاروبار زبردستی اُٹھا کر لے جاتے ہیں۔
سابقہ گلوکارہ نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’حکومت کو ایسے کام زیب نہیں دیتے۔اُنہوں نے کہا کہ اربوں کے فراڈ تو پکڑتے نہیں ہیں اور بس غریب پر سب کا زور چلتا ہے۔رابی پیرزادہ نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کیا یہ ملک صرف بڑے مالز اور دکانوں کا ہے، ریڑھیوں والے مر جائیں؟
واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے سال 2019 میں شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گُزارنے کا فیصلہ کیا۔رابی پیرزادہ نے شوبز چھوڑنے کے بعد مصوری کو اپنا ذریعۂ معاش بنالیا ہے، اس کے علاوہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی نظر آتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی سماجی معاہدوں کا زوال
?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:سیاسی ادب میں سماجی معاہدہ معاشرے کی اصل ہے اور بنیادی
جنوری
برطانیہ قطر کے ساتھ گیس معاہدے کا خواہاں
?️ 7 نومبر 2021سچ خبریں: فنانشل ٹائمز کے مطابق برطانوی حکومت قطر کے ساتھ گیس کے
نومبر
مغربی کنارے میں ایک سکول کے طلباء پر صیہونی حملہ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: آج بدھ کو اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے
اکتوبر
اقوام کو ایران سے استکبار کے خلاف مزاحمت کا راستہ سیکھنا چاہئے: لیاقت بلوچ
?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب صدر نے کہا کہ
نومبر
حماس کی پانچ سالہ جنگ بندی کی پیشکش
?️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں:حماس تحریک کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے غزہ پٹی میں
اپریل
سعودی سڑکوں پر شراب نوشی
?️ 2 جون 2021سچ خبریں:سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں سعودی عرب کے
جون
پیرس فسادات میں کم از کم 266 افراد گرفتار
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں: فرانس اور مراکش کے درمیان 2022 فیفا ورلڈ کپ کے
دسمبر
عراقی پارلیمانی انتخابات میں شرکت، عوامی اعتماد کی بحالی
?️ 12 اکتوبر 2021 سچ خبریں: حالیہ عراقی پارلیمانی انتخابات کے نتائج سے قطع نظرجو
اکتوبر