ایک وقت میں فلاپ شخص کہا گیا، سب نے تعلق توڑ دیے تھے، جاوید شیخ

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار، پروڈیوسر و ہدایت کار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ سال 2000 کی دہائی میں انہیں فلاپ شخص قرار دیا گیا، ان سے پوری انڈسٹری نے تعلق توڑ کر انہیں اونچائی سے زمین پر لایا گیا۔

جاوید شیخ نے حال ہی میں نیو ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کیریئر کے مشکل ترین وقت پر کھل کر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ 2002 میں انہوں نے فلم ”یہ دل آپ کا ہوا“ بنائی تو انڈسٹری کے 99 پوائنٹ 9 فیصد لوگوں نے اس کی ریلیز سے پہلے ہی فلم کو فلاپ قرار دیا۔

انہوں نے بتایا کہ فلم کی ریلیز سے ایک دن قبل ایک شخص ان کے گھر میں کھڑے ہوکر ان کی اور فلم کی برائی کرنے لگا اور سب کو کہنے لگا کہ جاوید شیخ نے کیا بیکار فلم بنائی ہے۔

ان کے مطابق ”یہ دل آپ کا ہوا“ سے قبل ان کی آخری فلم ”ییس باس“ انتہائی بری طرح فلاپ ہوچکی تھی، جس کے بعد لوگوں نے انہیں فلاپ شخص کہنا شروع کردیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس وقت نہ پیسے تھے، نہ فلمیں تھیں اور نہ ہی کوئی ان کے ساتھ کام کرنے کو تیار تھا، ہر کوئی انہیں فلاپ شخص قرار دے کر لاہور سے کراچی جانے کا کہتا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت وہ اپنی رہائش گاہ سے فلم اسٹوڈیو تک کسی سے لفٹ لے کر پہنچتے تھے اور اپنے دفتر میں دن گزار کر، سستی چائے پی کر رات کو واپس گھر چلے جاتے تھے لیکن انہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔

جاوید شیخ نے بتایا کہ انہوں نے ”یہ دل آپ کا ہوا“ پانچ کروڑ روپے کی بجٹ سے بنائی تھی، جس نے 13 کروڑ روپے کی ریکارڈ کمائی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلی پاکستانی فلم تھی، جس کی شوٹنگ متعدد بیرون ممالک میں ہوئی، اس کی موسیقی بھارتی موسیقاروں نے ترتیب دی، گلوکاری بھی بھارتی گلوکاری نے کی اور اس کی کوریوگرافر بھی سروج خان بھارتی تھیں۔

اداکار کے مطابق ”یہ دل ہوا آپ کا“ وہ پہلی پاکستانی فلم بنی، جس کا پریمیئر لندن میں ہوا، اس کے سینما بینرز ملائیشیا سے بنے اور وہ فلم دو بار پاک فوج کے ہیڈ کوارٹر جی ایچ کیو میں دکھائی گئی۔

جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ ”یہ دل آپ کا ہوا“ کو ایک بار جنرل مشرف کی اہلیہ اور دوسری بار خود پرویز مشرف نے جی ایچ کیو میں چلایا اور تمام جرنلز نے فلم دیکھی۔

انہوں نے بتایا کہ اس فلم سے قبل انہیں فلاپ شخص قرار دے کر انہیں لاہور سے کراچی جانے کے طعنے دیے جاتے، انہیں اونچائی سے زمین پر لایا گیا، ڈسٹری بیوٹرز نے ان سے کام لینا بند کردیا تھا لیکن پھر وقت بدلا اور سب کچھ ان کے حق میں ہوا۔

مشہور خبریں۔

انسانی حقوق کی تنظیم کا اماراتی کارکن کی مشتبہ موت کی تحقیقات مطالبہ

🗓️ 21 جون 2021سچ خبریں:برطانیہ کی انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اس ملک کے

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کا جوان شہید ہو گیا

🗓️ 5 اکتوبر 2021خیبر پختونخواہ(سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں مبینہ

شرح سود میں اضافے کے بعد حکومت کو قرضے کی بھاری قیمت دینا پڑے گا

🗓️ 27 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) شرح سود میں اضافہ کرنے کا فیصلہ حکومت

3 بار کے ناکام وزیراعظم کو چوتھی بارمسلط کرنے نہیں دیں گے، بلاول بھٹو

🗓️ 14 جنوری 2024بلوچستان: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بظاہر

آئی ایم ایف کو بجٹ اخراجات اور ٹیکسز پر تشویش ہے، وزیر مملکت برائے خزانہ

🗓️ 14 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا

ایدھی فاونڈیشن کی چئیرپرسن بلقیس ایدھی انتقال کر گئیں

🗓️ 15 اپریل 2022کراچی(سچ خبریں)معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ اور ایدھی فاؤنڈیشن کی

نیٹو نے جاپان میں دفتر کھولنے کا فیصلہ اچانک کیوں بدل دیا؟

🗓️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: جاپانی اخبار نے اعلان کیا کہ اس نے ایسی معلومات

عدالت نے حکومت سےصحافیوں کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ مانگ لی

🗓️ 28 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ (آئی ایچ سی) نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے