?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ ایوارڈز شوز جھوٹے ہوتے ہیں، اس میں شرکت کرنے والے اداکاروں کو پہلے سے ہی علم ہوتا ہے کہ انہیں ایوارڈ ملے گا۔
حال ہی میں زارا نور عباس نے یاسر حسین کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے بتایا کہ وہ کم سے کم ایک سال کے لیے اسکرین سے دور رہی ہیں گی۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے زارا نور عباس نے کہا کہ یاسر حسین بہت اچھے اداکار ہیں اور وہ بھی اچھی اداکارہ ہیں، جنہیں ان کی اداکاری پر شک ہے وہ ان کا کام دیکھ سکتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے واضح کیا کہ بشریٰ انصاری ان کی خالہ، اسما عباس ان کی والدہ، اسد صدیقی ان کے شوہر اور عدنان صدیقی ان کے شوہر کے ماموں ہیں لیکن اس باوجود وہ عام انسان بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو لگتا ہے کہ ان کے پاس بہت پیسا ہے اور وہ اپنا پیسہ چھپاتے ہیں، ان کی معلومات غلط ہے، وہ یوٹیوب پر جھوٹی معلومات پر مبنی ویڈیوز نہ دیکھا کریں۔
زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ وہ مکمل ٹیکس ادا کرتی ہیں اور قومی احتساب بیورو (نیب) والوں سے بھی ان کی اچھی دوستی ہے۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ایوارڈز شوز جھوٹے ہوتے ہیں، اس میں شرکت نہ کرنے والے اداکاروں کو پہلے سے ہی پتا ہوتا ہے کہ انہیں ایوارڈز نہیں ملیں گے، اس لیے وہ وہاں جاتے ہی نہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ جو اداکار ایوارڈز شوز میں شرکت کرتے ہیں، انہیں پہلے سے علم ہوتا ہے کہ انہیں ایوارڈز ملیں گے۔
زارا نور عباس نے اداکاروں کو مشورہ دیا کہ وہ ایوارڈز کو زیادہ اہمیت نہ دیا کریں، وہ ایسے شوز کو سنجیدہ نہ لیا کریں۔
اکارہ کا کہنا تھا کہ ایوارڈز شوز ہونے ہی نہیں چاہئیے، خوامخواہ کا اتنا خرچہ کیا جاتا ہے۔
ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے جتنے بھی ایوارڈز شوز میں ڈانس پرفارمنس کی ہے، انہیں اس کے پیسے ملے ہیں اور وہ پیسے لیتی ہیں۔
مشہور خبریں۔
داسو واقعہ کی تحقیقات آخری مراحل میں ہے
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ
جولائی
بجلی چوری ختم ہونے، بل ادا کرنے تک لوگوں کو سستی بجلی نہیں ملے گی، نگران وزیر توانائی
?️ 6 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ
ستمبر
ٹرمپ نے سوالوں کا جواب دینے سے انکار کیا
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بدھ کی شام
اگست
دنیا اسرائیل کے وحشیانہ حملے بند کراے:پاکستان
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:حکومت پاکستان نے مسجد الاقصیٰ پر صیہونی افواج کے حملے اور
اپریل
ایران سعودی عرب معاہدہ اور یمن کے بارے میں امریکہ کا غلط اندازہ
?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:امریکہ یمن بحران کو غلط انداز میں پیش کرکےاس جنگ میں
مارچ
کیا ٹرمپ جیل جائیں گے؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر کے خلاف قانونی اور فوجداری مقدمات
اگست
جنگ بندی کا معاہدہ نیتن یاہو کو کیسا لگا؟
?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے اپنی انتہا پسند کابینہ کے اجلاس
نومبر
رواں سال پاکستان کی معیشت کو عالمی چیلنجز کا سامنا رہے گا، رپورٹ
?️ 6 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) اقوام متحدہ کی عالمی اقتصادی صورتحال کی حالیہ رپورٹ
جنوری