?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی شادی میں بے تحاشہ پیسا خرچ کرنے پر افسوس ہے اور اگر نہیں دوبارہ موقع ملے تو وہ اپنی شادی کی تقریبات کے انداز کو تبدیل کریں گے۔
ایک ٹاک شو میں منیب بٹ نے انکشاف کیا کہ کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اپنی زندگی کے دو واقعات درست کر لیں گے۔
اداکار نے بتایا کہ وہ انجینرنگ نہیں کرنا چاہتےتھے، والد نے انہیں زبردستی انجینرنگ کرنے کا مشورہ دیا۔
منیب بٹ دوسرا موقع بتاتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی شادی کی تقریبات کے انداز کو تبدیل کریں گے، شادی کے بے شمار ایونٹ اور بے تحاشہ پیسے خرچ نہیں کریں گے۔
اداکار نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اب مہنگائی عروج پر ہے اور پاکستان کی معاشی صورتحال ابتر ہے، ہم لوگ روٹی مکھن اور دیگر اخراجات کو بمشکل سنبھالتے ہوئے دیکھ رہے ہیں، تو، میں چیزوں کو کیسے سیلیبریٹ کر سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ان کی شادی کی تقریباً 8 سے 9 تقریبات منعقد ہوئی تھیں اور اب وہ ایسی تقریبات دوبارہ نہیں کریں گے۔
پاکستانی اداکار ایمن خان اور منیب بٹ نے نومبر 2018 میں شادی کی تھی، ان کی شادی کی ایک ماہ تک جاری رہنے والی تقریبات کا پورے سوشل میڈیا پر چرچہ رہا، جہاں کچھ نے تعریف کی جبکہ بہت سے افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔
شادی کی تقریبات کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ایمن خان اور منیب بٹ کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ انہوں نے تقریبات پر بہت زیادہ رقم خرچ کی تھی۔
سوشل میڈیا پر کچھ ایسی خبریں بھی وائرل ہوئی تھیں کہ انہوں نے شادی پر کروڑوں روپے خرچ کیے تھے تاہم ایمن خان نے ماضی میں دیے ایک انٹرویو میں اس کی تردید کردی تھی۔


مشہور خبریں۔
چین کی تائیوانی علیحدگی پسندوں کو انوکھی دھمکی
?️ 10 مارچ 2025 سچ خبریں:چین کی فوج نے تائیوان کے علیحدگی پسندوں خلاف سخت
مارچ
امریکہ کا چین کو انتباہ
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں:چین کی جانب سے جنوبی کوریا کے ایک بڑے جہاز ساز
اکتوبر
وزیراعظم عرب-اسلامی ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے دوحہ پہنچ گئے
?️ 15 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے
ستمبر
مسجد الاقصی چلو
?️ 6 جون 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کے ترجمان نے فلسطینی عوام سے صہیونیوں
جون
پاکستان کے حالیہ دہشتگردانہ حملوں پر حسن نصراللہ کا بیان
?️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے نبی مکرمؐ
اکتوبر
دن بدن بکھرتا اسرائیل
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ریاست میں جسیے جیسے انتخابات قریب آتے جارہے ہیں ویسے
اگست
کالے ہیروں کی تلاش میں خون آلود ہاتھ
?️ 13 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (MASHAV) جو کہ 1958
اپریل
موساد کے طیارے کی ریاض میں لینڈنگ
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:صہیونی چینل کے سیاسی امور کے تجزیہ کار شمعون آران نے
جولائی