اُشنا شاہ کورونا وائرس کا شکارہوگئیں

اُشنا شاہ کورونا وائرس کا شکارہوگئیں

?️

کراچی (سچ خبریں)معروف اداکارہ اُشنا شاہ بھی کورونا کی چوتھی لہر کا شکار ہوگئیں، اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کی خبر دی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ ویکسین کی دونوں ڈوزز لگواچکی ہیں اور کورونا مثبت آنے پر انہوں نے اپیل کی ہے کہ کورونا کو ہلکا نہ لیں۔

تفصیلات کے مطابق اُشنا شاہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر جاری ایک پوسٹ میں اپنے کورونا میں مبتلا ہونے کے حوالے سے بتایا اور حالیہ دنوں میں انہوں نے جن لوگوں سے ملاقات کی انہیں بھی اپنا ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دیا۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’کورونا سے تحفظ فراہم کرنے والی ویکسین کی دونوں ڈوزز لگوائے جانے کے باوجود میں کورونا کا شکار ہوگئی ہوں۔‘انہوں نے کہا کہ میں صحت کے حوالے سے کافی فکر مند رہتی ہوں اس لیے میری قوتِ مدافعت کافی مضبوط ہے۔

اُشنا شاہ نے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا کی چوتھی لہر اور بالخصوص ڈیلٹا ویرئنٹ کو ہلکا نہ لیں کیونکہ یہ انتہائی خطرناک ہے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر  کے وار جاری ہیں اور گزشتہ ایک روز میں 67 افراد اس موذی مرض کے ہاتھوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 61 لاکھ 58 ہزار 330 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 798 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 44 ہزار 375 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 398 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مشہور خبریں۔

برطانوی دفاعی اکیڈمی پر وسیع پیمانے پر سائبر حملہ

?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:  ایک سینئر برطانوی ریٹائرڈ افسر کا کہنا ہے کہ گزشتہ

یمن نے امریکی آئزن ہاور طیارہ بردار جہاز کو نشانہ بنایا

?️ 1 جون 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع نے اس جمعہ کو

استنبول میں اردوغان کے ہزاروں مخالفین کا مظاہرہ

?️ 22 مئی 2022سچ خبریں: ترکی کے شہر استنبول میں ہفتہ کے روز ہزاروں افراد

بھارت نے ہندوتوا سوچ کو دنیا میں پھیلانے کی کوشش کی۔ حنا ربانی کھر

?️ 13 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر

عراق اور شام کی سرحدوں پر 10 ہزار دہشت گردوں کی موجودگی

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ نے عراق اور شام کی سرحدوں پر 10,000 دہشت

پاکستان نےبھارتی وزیر کا اشتعال انگیز بیان مسترد کردیا

?️ 2 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان  نے آزاد جموں و کشمیر پر بھارتی وزیر

امریکی جمہوریت کے بحران پر توجہ دینے کی ضرورت

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکہ کے سابق نائب

فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تیزی سے کم ہوکر ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر پر آگیا

?️ 18 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے