?️
ممبئی (سچ خبریں) بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 13 کی معروف کنٹسٹنٹ اور اداکار سدھارتھ شکلا کی گرل فرینڈ شہناز گِل کی سوشل میڈیا مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ انسٹاگرام پر شہناز گل کے فالورز کی تعداد11ملین ہوگئی، شہناز گِل نے ابھی تک انسٹاگرام پر ایک ہزار 317 پوسٹس کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود شہناز گِل کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔شہناز گِل کو انسٹاگرام پر 11 ملین صارفین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد اُن کی مقبولیت مزید بڑھ گئی ہے۔
اُن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب نظر دوڑائی جائے تو اُنہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے صرف 14 صارفین کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کے قریبی عزیز شامل ہیں۔شہناز گِل نے ابھی تک انسٹاگرام پر ایک ہزار 317 پوسٹس کی ہیں جن میں اُن کے مختلف پراجیکٹس اور شوٹس کی تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں۔
خیال رہے کہ شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کے درمیان قریبی تعلقات قائم تھے اور کہا جارہا تھا کہ وہ جلد شادی بھی کرلیں گے۔شہناز گِل اور سدھارتھ شکلا کی پہلی ملاقات بگ باس کے سیزن 13 میں ہوئی تھی جہاں دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر وہ دوستی محبت میں تبدیل ہوگئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس سدھاتھ شکلا کی ممبئی میں اپنے گھر میں اس وقت موت واقع ہوگئی تھی جب وہ سورہے تھے جبکہ اہلِ خانہ نے ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی تھی۔


مشہور خبریں۔
صہیونی فوج کے 5 بنیادی چیلنج
?️ 21 اگست 2022سچ خبریں: جب کہ صیہونی حکومت کے جنگی وزیر بینی گانٹزاس
اگست
گرفتاری کے خوف سے نتین یاہو کا دورہ واٹیکن منسوخ
?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم
مئی
اسرائیل میں عورتوں کی غلامی کا کاروبار بے نقاب
?️ 7 نومبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ Ais کی ایک رپورٹ کے
نومبر
بحرین انسانی حقوق کا قبرستان بن چکا ہے:الوفاق
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:جمعیت اسلامی الوفاق نے اعلان کیا کہ بحرین انسانی حقوق کا
مارچ
حماس کے پاس اب بھی قابل ذکر فوجی طاقت اور سینکڑوں میزائل موجود
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: واللا نیوز کے عبرانی زبان کے پورٹل کی ایک رپورٹ
مئی
’بائپر جوائے‘ کے پیش نظر سندھ کے مختلف علاقوں سے 80 ہزار افراد کے انخلا کا منصوبہ
?️ 12 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سندھ حکومت نے شدید سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ کے
جون
پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے: وزیراعظم
?️ 9 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں ایل ڈی اے سٹی
اپریل
پنجاب میں ضمنی انتخاب پرانی انتخابی فہرستوں پر کرانے کا فیصلہ
?️ 9 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب میں آئندہ ضمنی
جولائی