’انتظار ختم‘ ماہرہ خان، ہمایوں سعید کی ’لو گُرو‘ کا ٹریلر ریلیز

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی آنے والی مزاحیہ رومانوی فلم ’لو گُرو‘ کا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے اسے عید الاضحٰی پر سینماؤں میں پیش کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

اس فلم سے دونوں اداکار تین سال بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں، دونوں کی آخری فلمیں 2022 میں ریلیز ہوئی تھیں۔

ماہرہ خان کی آخری فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ تھی جب کہ ہمایوں سعید کی آخری فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ تھی۔

جہاں دونوں تین سال بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں، وہیں دونوں ایک دہائی بعد ایک ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے، آخری بار دونوں نے ’بن روئے‘ میں رومانوی جوڑی کا کردار ادا کیا تھا۔

’لو گُرو‘ کے ٹریلر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ ہمایوں سعید فلم میں دل پھینک عاشق کے کردار میں نظر آئیں گے جو بعد میں ماہرہ خان کے والد جاوید شیخ کی جانب سے ایک کام سونپے جانے کے بعد حقیقی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ لندن میں کی گئی ہے اور ماہرہ خان کو بھی لندن کی خوبصورت، بولڈ اور آرکیٹک لڑکی کے طور پر دکھایا گیا ہے جب کہ ہمایوں سعید بھی اسی شہر میں متعدد لڑکیوں کو محبت میں پھنساتے دکھائی دیتے ہیں۔

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے درمیان اس وقت محبت ہوجاتی ہے جب ہمایوں سعید اداکارہ کے والد کی جانب سے بیٹی کی شادی رکوانے کا کام سر انجام دیتے ہیں۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ماہرہ خان کے والد جاوید شیخ نہیں چاہتے کہ ان کی بیٹی اس شخص سے شادی کرے، جن سے ان کی شادی ہونے والی ہوتی ہے، اسے رکوانے کے لیے وہ ہمایوں سعید کو ٹاسک دیتے ہیں جو اپنا ٹاسک پورا کرتے کرتے ماہرہ خان کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

فلم کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں، اسے ہمایوں سعید سمیت دیگر پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کو اے آر وائے فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا اور شائقین کو رومانس کے ساتھ ساتھ پشتون و پنجابی تڑکے کی کامیڈی بھی سننے اور دیکھنے کو ملے گی۔

مشہور خبریں۔

ٹک ٹاک پر پیرنٹنگ کنٹرول کے فیچرز متعارف

🗓️ 14 مارچ 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے کم عمر

60 لاکھ یمنی بچوں کی زندگیوں کو لاحق خطرے کے بارے میں یونیسیف کا انتباہ!

🗓️ 26 مئی 2023سچ خبریں:یمن کے ظالمانہ محاصرے کے 9 سال بعد اقوام متحدہ نے

صیہونی فوج نے غزہ اور رفح کے کن علاقوں کو نشانہ بنایا؟

🗓️ 8 مئی 2024سچ خبریں: میڈیا رپورٹس میں پوری غزہ کی پٹی بالخصوص رفح شہر

امریکہ کب تک یوکرین جنگ کو بڑھاتا رہے گا؟

🗓️ 10 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ نے روس کے خلاف جوابی حملے جاری رکھنے کے

صہیونی اب بھی 7 اکتوبر کے آپریشن کے ڈیزائنرز کی تلاش

🗓️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں 7 اکتوبر کے آپریشن میں صیہونی حکومت

فوجیوں کی ہلاکت کے بارے میں نیتن یاہو جھوٹ بولتے ہیں: لاپیڈ

🗓️ 14 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیل کے سابق وزیر اعظم اور اس حکومت کی کابینہ میں

قیدیوں کے تبادلے کے میدان سے میڈیا کی فتح تک حماس کی کامیاب حکمت عملی

🗓️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:حماس اور اسرائیل کے درمیان دوسرے مرحلے کی قیدیوں کے تبادلے

نیتن یاہو کو ٹرمپ سے کیسی باتیں سننے کو ملیں

🗓️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے امریکہ کے دورے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے