اداکار واسع چوہدری پنجاب فلم سینسر بورڈ کے وائس چیئرمین مقرر

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) اداکار، لکھاری اور میزبان واسع چوہدری کو پنجاب فلم سینسر بورڈ کا وائس چیئرمین مقرر کردیا گیا۔پنجاب فلم سینسر بورڈ وزارت ثقافت پنجاب کے تحت کام کرتا ہے اور اس کے زیادہ تر عہدیدار سرکاری ملازمین ہوتے ہیں۔

واسع چوہدری کی بطور وائس چیئرمین تقرری کا نوٹیفکیشن وزارت اطلاعات و ثقافت کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں تصدیق کی گئی کہ بورڈ کے از سر نو تشکیل کردی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سیکریٹری اطلاعات و ثقافت چوہدری گل زمان سینسر بورڈ کے چیئرمین ہوں گے جب کہ اداکار بطور وائس چیئرمین خدمات سر انجام دیں گے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت نے موشن پکچرز آرڈیننس 1979 کے سیکشن تین کے سب سیکشن 2 اور تین کے تحت اور موشن پکچرز آرڈیننس 2013-2012 کے تحت بورڈز کی از سر نو تشکیل کی۔

جہاں واسع چوہدری کو پنجاب فلم سینسر بورڈ کا وائس چیئرمین مقرر کیا گیا، وہیں متعدد شوبز شخصیات کو بورڈ کے ارکان میں بھی شامل کیا گیا ہے۔

بورڈ کے ارکان میں شامل کی گئی شوبز شخصیات میں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت، آمنا الفت، عابد رشید، علی تنویر، زیغم گوندل، اداکارہ جگن کاظم اور فاطمہ خان شامل ہیں۔

خود کو پنجاب فلم سینسر کا وائس چیئرمین مقرر کیے جانے کے حوالے سے واسع چوہدری نے شوبز شخصیات کی جانب سے دی گئی مبارک باد کی انسٹاگرام اسٹوریز بھی شیئر کیں اور انہوں نے نیک خواہشات پر سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔

پنجاب فلم سینسر بورڈ کی از سر نو تشکیل ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب کہ حال ہی میں صوبائی بورڈ نے فلم ’جوائے لینڈ‘ پر صوبے بھر میں پابندی عائد کردی تھی۔

پنجاب فلم سینسر بورڈ کے برعکس سندھ فلم سینسر بورڈ اور مرکزی فلم سینسر بورڈ نے ’جوائے لینڈ‘ کو ریلیز کی اجازت دی تھی۔

مشہور خبریں۔

زارا عابد کی پہلی برسی پر  نیلم منیر کی جانب سے  رنجیدگی کا اظہار

🗓️ 23 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)خوبرو اداکارہ نیلم منیرزارا عابد کی پہلی برسی پررنجیدہ ہوگئیں،

امریکا آئی ایم ایف کے ذریعے ہم پر دباؤ ڈالے گا:عمران خان

🗓️ 8 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ امریکا آئی ایم ایف

امریکہ دہشت گرد گروہوں کو شام کے خلاف اکساتا ہے:روس

🗓️ 9 فروری 2022سچ خبریں:روس کی غیر ملکی انٹیلی جنس سروس نے شام کے قدرتی

ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے ہی ہم اس وباسےمحفوظ رہ سکتے ہیں

🗓️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) راولپنڈی میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں ڈی جی

الاقصیٰ طوفان کے آغاز سے اب تک ہلاک ہو نے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد

🗓️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی کان ٹی وی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں

شہباز گل کا عمر شریف کے علاج کے لیے اقدامات اٹھانے کا اعلان

🗓️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ

عراق سے امریکی انخلاء کا اعلان جھوٹا شو

🗓️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ کی سیکورٹی اور دفاعی کمیٹی کے سابق رکن

کشمیر کے حوالے سے او آئی سی کی اہم قرارداد منظور، کشمیر کمیٹی جدہ نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دے دیا

🗓️ 19 مارچ 2021جدہ (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے