?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ زرنش خان نے میڈیا اور سوشل میڈیا پیجز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کریں۔
زرنش خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں خصوصی طور پر سوشل میڈیا پیجز سے درخواست کی کہ وہ ان کی پرانی تصاویر شیئر کرنے سے گریز کریں، وہ نہیں چاہتیں کہ ان کی پرانی تصاویر شیئر کی جائیں۔
انہوں نے لکھا کہ اب وہ پردہ کرتی ہیں، اس لیے ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کی جائیں اور وہ صرف درخواست ہی کر سکتی ہیں۔
زرنش خان نے ساتھ ہی واضح کیا کہ جس سوشل میڈیا پیج کو جو کچھ بھی ان سے متعلق لکھنا ہے، بھلے لکھیں لیکن ان کی پرانی تصاویر شیئر نہ کی جائیں۔
انہوں نے اپنی پرانی تصاویر شیئر نہ کرنے کی درخواست کرنے کے ساتھ ساتھ مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
زرنش خان نے یہ واضح نہیں کیا کہ ان کی حجاب کے ساتھ کھچوائی گئی قدرے نئی تصاویر شیئر کی جائیں یا نہیں، تاہم انہوں نے اپنی پرانی تصاویر کو شیئر نہ کرنے کی درخواست کی اور ساتھ ہی لکھا کہ اب وہ پردہ کرتی ہیں۔
ممکنہ طور پر اداکارہ نے میڈیا اور سوشل میڈیا کو عندیہ دیا کہ اگر وہ ان کی تصاویر شیئر بھی کریں تو ان کی حجاب والی تصاویر شیئر کی جائیں۔
زرنش خان کچھ عرصے سے شوبز انڈسٹری اور ڈراموں سے دور ہیں، انہوں نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرکے حجاب اور پردہ کرنا شروع کیا اور وہ سوشل میڈیا پر اب زیادہ تر مذہبی پوسٹس شیئر کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
اکتوبر 2024 میں انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے خواب میں حضور اکرم ﷺ کو دیکھنے کے بعد شوبز چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
زرنش خان نے 2013 میں شوبز کیریئر کا آغاز کیا اور ان کا آخری ڈراما 2022 میں نشر ہوا۔
ماضی میں زرنش خان کو ان کے بولڈ لباس اور انداز کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے اور حال ہی میں ان کی ساتھی اداکارہ علیزے شاہ سے متعلق کی گئی بات کی تین سال پرانی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ کہتی ہیں کہ علیزے شاہ ہر کسی سے بدتمیزی کا مقابلہ جیت جائیں گی۔
مذکورہ ویڈیو پر اب زرنش خان نے علیزے شاہ سے معافی بھی مانگی تھی لیکن علیزے شاہ نے انہیں معاف نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔
زرنش خان کی طرح دیگر چند اداکارائیں، ماڈلز و گلوکارائیں بھی مذہب اسلام کی خاطر شوبز سے دور ہو چکی ہیں اور اب وہ پردے میں دکھائی دیتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
دسمبر تک 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگ جائے گی: یاسمین راشد
?️ 26 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ
اگست
روس نے یوکرین میں آپریشن کے لیے ایک نئی فورس تیارکی
?️ 10 اگست 2022سچ خبریں: برطانیہ نے منگل 10 اگست کو دعویٰ کیا ہے
اگست
الہندی: ہم کسی ایسے معاہدے کو تسلیم نہیں کریں گے جو ہتھیار ڈالنے کا باعث بنے
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے
جولائی
دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ترکی کے دلالوں یا پروڈیوسروں کی فہرست پر ایک نظر
?️ 12 ستمبر 2021سچ خبریں:دنیا کی 1 بلین ڈالر کی مالکیت والے امیر ترین افراد
ستمبر
ایران کے تیل سے متعلق ٹرمپ کا عجیب دعوی
?️ 1 فروری 2026سچ خبریں:اگرچہ بھارت کی ایران سے تیل کی درآمدات برسوں سے تقریباً
فروری
جمال خاشقجی کی طرز پر ایک اور سعودی حکومت مخالف کا قتل
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:سوشل میڈیا پر سرگرم سعودی کارکنوں نے لبنان میں سعودی عرب
جولائی
ضلع کرم میں جنگ بندی کے بعد عارضی طور پر امن قائم
?️ 2 دسمبر 2024ضلع کرم: (سچ خبریں) ضلع کرم میں گزشتہ ہفتے ضلعی انتظامیہ کی
دسمبر
وزارت دفاع کا سابق فوجیوں کی دو تنظیموں سے لاتعلقی کا اعلان
?️ 3 ستمبر 2022 اسلام آباد (سچ خبریں)وزارت دفاع نے سابق فوجیوں کی کچھ تنظیموں
ستمبر