?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ میکال ذوالفقار نے ایک بار پھر اپنی دوسری شادی پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوبارہ شادی کرنے کا نہیں سوچ رہے، ان کے بچے ہیں اور وہ اس وقت بہت سکون ہیں۔
میکال ذوالفقار نجی ٹی وی شو ’زبردست وصی شاہ کے ساتھ‘ کے مہمان بنے جہاں انہوں نے مختلف موضوعات سمیت اپنی دوسری شادی سے متعلق بھی گفتگو کی۔
میزبان کے سوال پر میکال نے کہا کہ اُن کے والد اُنہیں کسی گوری (غیر ملکی خاتون) سے دوسری شادی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔
میکال ذوالفقار نے کہا کہ وہ پاکستانی خاتون سے شادی کرنے کا تجربہ کرچکے ہیں، اسی لیے ان کے والد کہتے ہیں کہ اس بار شادی کسی گوری سے کرلو۔
اداکار کا مزید کہنا تھا کہ وہ دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچنا چاہتے کیونکہ ان دو بچے ہیں اور وہ پرسکون زندگی گزار رہے ہیں اور وہ اسی طرح جینا چاہے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل میکال ذوالفقار نے نجی ٹی وی شو مزاق رات میں شرکت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شادی کا فیصلہ جلد بازی میں نہیں کرنا چاہیے، اگر آپ کسی سے شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو پہلے اس شخص کو اچھی طرح جانیں اور پھر سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔
یاد رہے کہ اداکار میکال ذوالفقار نے 2012 میں سارہ بھٹی سے شادی کی تھی تاہم دونوں کے درمیان 2017 میں طلاق ہوگئی تھی۔
ایک فیس بک پوسٹ میں اداکار نے کہا تھا کہ ’میری 6 سالہ شادی اختتام پزیر ہوگئی ہے، طویل مدت دور رہنے اور کوششوں کے باوجود ہمارے درمیان معاملات حل نہیں ہوسکے۔‘
سارہ بھٹی اور میکال ذوالفقار کے ہاں دو بیٹیاں بھی ہیں۔


مشہور خبریں۔
موسم سرما میں گھریلو صارفین کے لیے 16 گھنٹے گیس لوڈشیڈنگ کا اعلان
?️ 11 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے قومی اسمبلی کی
نومبر
بیلجیئم کا اسرائیل کے خلاف بیان
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: بیلجیئم کی نائب وزیر اعظم نے آج کہا کہ اسرائیل
نومبر
خطے میں استحکام کی بنیاد؛ جنگ کا خاتمہ اور فلسطینی ریاست کا قیام
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق تحریک حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے
فروری
امریکہ میں بجلی بحران کا خطرہ
?️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں مسائل کی ایک سیریز نے بجلی کی کمپنیوں
جولائی
میں نے پیوٹن کے ساتھ کئی مہینوں سے کوئی بات چیت نہیں کی: میکرون
?️ 25 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے تصدیق کی کہ ان کی گزشتہ چند
جون
رونن بار کی برطرفی اور اسرائیل میں نیا قانونی بحران
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں: موجودہ شاباک کے سربراہ رونن بار اور بنیامین نیٹنیاہو کی
اپریل
بھارتی کسانوں کا بی جے پی کے خلاف بڑا اقدام، مودی حکومت کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوگیا
?️ 17 مارچ 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارتی کسانوں نے بی جے پی کے خلاف
مارچ
کراچی کے لوگ بوند بوند پانی کو ترس رہے ہیں: اسد عمر
?️ 30 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے
جنوری