?️
کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صبا حمید نے موجودہ ڈراموں کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے ماضی کے ڈراموں کو زیادہ اصل اور جاندار قرار دیا ہے۔
حال ہی میں معروف اداکارہ صبا حمید نے پی ٹی وی کے پروگرام اسٹار اینڈ اسٹائل میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے صبا حمید نے کہا کہ 80 کی دہائی کے ڈراموں میں اداکاری کرنے کا اپنا ہی مزہ تھا، کیونکہ اس دور کے مصنفین کے مکالمے نہایت دلچسپ اور جاندار ہوا کرتے تھے۔
انہوں نے امجد اسلام امجد، نورالہدیٰ شاہ، اشفاق احمد اور بانو قدسیہ جیسے بڑے ادبی ناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تحریر کردہ مکالمے بولنے میں بہت مزہ آتا تھا۔
صبا حمید کا کہنا تھا کہ اُس زمانے میں ہر اداکار اپنی اسٹائلنگ خود کرتا تھا اور کردار کے مطابق گیٹ اَپ تیار کرتا تھا جبکہ آج کل ایک مکمل ٹیم موجود ہوتی ہے جو کپڑوں سے لے کر میک اپ تک، سب کچھ طے کرتی ہے کہ کس دن کیا گیٹ اپ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پرانے وقتوں کے ڈرامے زیادہ اوریجنل محسوس ہوتے تھے، ان میں کسی قسم کی بناوٹ یا مصنوعی پن نہیں ہوتا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں سینئر اداکارہ نے ہدایت کاری کو اپنی ترجیح قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اداکاری کے مقابلے میں ہدایت کاری زیادہ پسند ہے کیونکہ اس میں زیادہ ذمے داری ہوتی ہے۔
صبا حمید کے مطابق ہدایت کار ڈرامے کے سیٹ اپ سے لے کر اداکاروں کے انتخاب تک ہر پہلو کا خود خیال رکھتا ہے، جبکہ ایک اداکار صرف اپنے کردار پر توجہ دیتا ہے۔
انہوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ کسی کی اداکاری کی نقل کرنا چاہیں تو وہ شہناز شیخ ہوں گی۔
ان کے بقول، پاکستان میں مزاحیہ اداکاری میں شہناز شیخ سے بہتر ٹائمنگ کسی کے پاس نہیں ہے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں اُن کی بڑی مداح ہوں، یہاں تک کہ اُن سے جلتی ہوں۔
نعمان اعجاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ہماری انڈسٹری کا کندن ہیں، جنہیں وقت کی بھٹی نے کندن بنا دیا ہے۔
خیال رہے کہ صبا حمید کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر ترین فنکاروں میں ہوتا ہے، جو 35 سال سے زائد عرصے سے اس میدان سے وابستہ ہیں۔
ان کے مشہور ڈراموں میں فیملی فرنٹ، میرے ہمسفر، تھکن، پیارے افضل، گھسی پٹی محبت، دل لگی اور لال عشق شامل ہیں۔
حال ہی میں ان کے ڈرامے سن میرے دل، نورجہاں اور اے دل نشر ہوئے، جن میں مداحوں نے ان کی بے مثال اداکاری کو خوب سراہا۔
علاوہ ازیں، انہوں نے ’جیسی آپ کی مرضی‘ نامی کامیاب ڈرامے کی ہدایت کاری بھی کی، جو ناظرین کو بے حد پسند آیا۔
مشہور خبریں۔
وائٹ ہاؤس میں زلنسکی کی تحقیر؛ امریکہ نے یوکرین کو کیسے جنگ کے دلدل میں دھکیلا؟
?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ نے یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی کی نہ صرف شدید
مارچ
غیر ملکیوں کی ویکسینیشن سے متعلق حکومت کا عمر کی حد میں کمی کا فیصلہ
?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کی تشویشناک صورتحال اور کیسز
اپریل
وزیر اعظم نے اپنی غلطی تسلیم کر لی
?️ 30 اپریل 2021گلکت (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی
اپریل
’کورٹ مارشل کیے گئے‘ ریٹائرڈ جنرل کا اپنا نام کلیئر کرانے کیلئے قانونی جنگ جاری رکھنے کا عزم
?️ 9 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نئی فوجی قیادت نے غیر ملکی جاسوسوں کے ساتھ
جنوری
سعودی اور اسرائیل کے تعلقات کی تازہ ترین صورتحال
?️ 4 مئی 2025سچ خبریں: میڈل ایسٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب نے
مئی
ان شاء اللہ ٹرافی گھر آئے گی، وزیر اعظم آفس کی جانب سے ٹویٹ
?️ 8 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم آفس کی
نومبر
بدقسمتی سے قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت نے جعفرایکسپریس حملے پر کوئی بات نہیں کی،عمر ایوب
?️ 14 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا
مارچ
نان ایم ٹیگ اور ناکافی بیلنس کی حامل گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ
?️ 4 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے
جون