?️
سچ خبریں: بانی تحریکِ انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ پی ٹی آئی وزیرِ اعظم کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گی تاکہ حکومت کا موقف معلوم ہو سکے۔
پی ٹی آئی کے بانی نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اپنے خلاف مقدمات کی سماعت کے دوران میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عزمِ استحکام آپریشن پر پارٹی کو تحفظات ہیں اور اس آپریشن سے ملک میں عدم استحکام بڑھنے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا حکومت پر مذاکرات کیلئے تاریخ، مقام کے تعین پر زور
انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ افغانستان کے ساتھ ہماری 2,500 کلومیٹر طویل سرحد ہے، جو اہمیت رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف قومی ایکشن پلان کی اپیکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشن عزمِ استحکام پر قومی اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر غور کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعظم آفس کے ذرائع کے مطابق، وزیرِ اعظم شہباز شریف اے پی سی بلانے سے قبل اتحادی جماعتوں کی قیادت کو اعتماد میں لیں گے اور ان سے مشاورت کے بعد آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے تیز ترین اننگ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا
حکومتی اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد جے یو آئی ف، اے این پی، جماعتِ اسلامی اور پی ٹی آئی کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔


مشہور خبریں۔
حکومت نے بجلی سستی کر دی
?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق بجلی 21 پیسے فی یونٹ
جولائی
ٹرمپ پر مقدمہ دائر،جج نے کی ٹرمپ کی درخواست مسترد
?️ 18 اپریل 2023سچ خبریں:جج نے ٹرمپ کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزامات پر
اپریل
زرعی ایمرجنسی پر وزیراعظم کا شکریہ، حکومت جلد عالمی امداد کی اپیل کرے، وزیراعلیٰ سندھ
?️ 14 ستمبر 2025کشمور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ
ستمبر
جمہوریت کی بحالی صرف آئین کی بالادستی سے ہو گی اور کوئی راستہ نہیں، شاہد خاقان عباسی
?️ 23 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان عوام پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی
فروری
ستمبر میں ملکی قرضوں اور جی ڈی پی کا تناسب کم ہو کر 65.7 فیصد رہ گیا
?️ 12 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی قرضوں اور جی
نومبر
ویل چیئر پر تقریب میں آنے کی ماہرہ خان کی ویڈیو وائرل
?️ 29 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سپر اسٹار ماہرہ خان کی جانب سے ویل چیئر
دسمبر
کیا اقوام متحدہ اسرائیل سے محفوظ ہے؟ یورپی یونین کی زبانی
?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیٹی کے سربراہ نے کہا
اکتوبر
سعودی عرب کے شہر جازان پر یمنی انصار اللہ کا ڈرون حملہ
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں: العربیہ ٹی وی نے سعودی جارح اتحاد کی افواج کے
فروری