?️
سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں جلسے کے اجازت نامے کی معطلی کی وجہ سامنے آگئی ہے، چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے اس جلسے کا نوٹیفکیشن معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، مقامی لوگوں کی شکایات اور سیکیورٹی اداروں کی رپورٹ کی بنیاد پر جلسے کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا۔ پولیس نمائندگان نے تصدیق کی ہے کہ 3 جولائی کو بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا تھا اور سنگجانی اور ترنول کے علاقوں میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن جاری ہے۔ انٹیلی جنس ایجنسیز کے مطابق محرم کے دوران سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے خیبرپختونخوا میں جلد بڑا جلسہ ہوگا، بیرسٹر گوہر
چیف کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد میں 3 جولائی 2024 کو ہتھیاروں کا ذخیرہ ملا ہے، اور محرم کے باعث جلسے کی سیکیورٹی کے لیے افرادی قوت دستیاب نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے سیکیورٹی الرٹ جاری کیے گئے ہیں، جن کے مطابق محرم کے دوران دہشت گرد کارروائیوں کے خطرات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترنول کا علاقہ گنجان آباد ہے اور ہوائی اڈے، جی ٹی روڈ، اور موٹر وے تک رسائی کا اہم مقام ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور میں تاریخی جلسہ کریں گے‘ مینڈیٹ ان کے حلق سے اُگلوائیں گے، شیر افضل مروت
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کا اجازت نامہ (این او سی) معطل کر دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی وزیر خزانہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کو تباہی قرار دیا
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے وزیر خزانہ بیتزلیل اسموٹریچ نے غزہ کی پٹی
جنوری
اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم نے عالمی معیشت کے بگڑتے ہوئے حالات سے خبردار کیا
?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں: رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ جنگ کے نتیجے
مارچ
شام کے گلے میں اسرائیل کا پنجہ
?️ 13 مارچ 2025سچ خبریں: ایک اسرائیلی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ شام کی نئی
مارچ
امریکی سفیر ترکی پہنچے
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: ترکی میں امریکی سفیر جیفری فلیک نے کہا کہ نیٹو
جون
انسانی جسم میں بیماری اور چربی سے متعلق اہم تحقیق
?️ 9 دسمبر 2021لندن(سچ خبریں) برطانیہ کی یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا اور کواڈرم انسٹیٹیوٹ نے
دسمبر
غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی مکمل تفصیلات
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:فلسطینی خبر رساں ایجنسی معا نے حماس اور اسرائیلی حکومت کے
جنوری
چین کی ہندوستان اور پاکستان سے دوستی کی اپیل
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: چین کے وزارت خارجہ کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری
مئی
اب بسیں بھی آپ کے لیے محفوظ نہیں: صیہونی آباد کاروں کو وارننگ
?️ 5 ستمبر 2022سچ خبریں:فسلطینی مزاحمتی تحریک نے صیہونی آبادکاروں خبردار کرتے ہوئے کہا کہ
ستمبر