?️
سچ خبریں: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی صورتحال تباہی کی طرف بڑھ رہی ہے، جس کا فائدہ بانی پی ٹی آئی کو ہو رہا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ لال حویلی ہماری ملکیت ہے اور ہائی کورٹ نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے۔ مجھے نوٹس ملا ہے کہ میں سیکریٹری مذہبی امور کے پاس حاضر ہو جاؤں۔
یہ بھی پڑھیں: امن و امان کی خراب صورتحال، گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں سیاسی سرگرمیوں کو مشکل قرار دے دیا
شیخ رشید نے مزید کہا کہ یہ سماعت آج ملتوی نہیں ہو سکتی، ساڑھے 9 بجے بلایا گیا لیکن سیکریٹری مذہبی امور موجود نہیں تھے۔ سمجھ نہیں آ رہی کہ انہوں نے کیوں نوٹس دیا، اب ہمیں دوبارہ ہائی کورٹ جانا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ لال حویلی میرے بھائی کے نام ہے اور میری وہاں رہائش ہے۔ بھارتی فلمساز مہیش بھٹ نے دو بار لال حویلی پر فلم بنانے کی درخواست کی، لیکن میں نے اجازت نہیں دی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جب کسی کی عقل پر پردے پڑ جاتے ہیں تو پھر ایسے ہی ہوتا ہے۔ یہ لوگ پی ٹی آئی پر پابندی لگانا چاہتے تھے، 31 اگست تک ملک کی سیاست کا حال واضح ہو جائے گا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ قوم بجلی کے بلوں سے پریشان ہے، بھائی بھائی کو مار رہا ہے۔ میں دو بڑوں کو کہتا ہوں کہ ان کو فارغ کریں، حکومت نفرت کا نشان بن چکی ہے اور نالائق ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ عدالتیں اس بار انہیں روند دیں گی۔ عدلیہ سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی باتیں کریں گے تو کیا ہوگا؟ سیاسی لوگ ایک ہی ٹھوس کیس بناتے ہیں جبکہ میرے خلاف 14 کیسز ہیں۔
مزید پڑھیں: ملک میں کشیدہ سیاسی صورتحال کے سبب آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر ہورہی ہے
انہوں نے کہا کہ یہ صرف تنگ کرنے کے بہانے ہیں۔ ہائی کورٹ قرار دے چکی ہے کہ ہمارے خلاف کوئی کیس نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
زیلینسکی سرحدی مسائل پر پیوٹن سے مذاکرات کے لیے تیار
?️ 24 اگست 2025سچ خبریں: یوکرین کے پہلے نائب وزیر خارجہ سیرہی کیسلیتسیا نے دعویٰ
اگست
عارضی جنگ بندی اور بنیامین نیتن یاہو کا غیر یقینی سیاسی مستقبل
?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں:ایران کے ساتھ جنگ کے بعد اعلان کردہ عارضی جنگ بندی
اپریل
اسرائیل فوج کثیر محاذ جنگ میں داخل
?️ 17 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کا ملٹری سیکورٹی ڈھانچہ ایک پیچیدہ چوراہے پر کھڑا
جون
نیتن یاہو اقتدار میں رہنے کے لیے کسی بھی اقدام سے گریز نہیں کرے گا: ہاریٹز تجزیہ کار
?️ 2 نومبر 2026سچ خبریں: ہاریٹز کے تجزیہ نگار کے مطابق نیتن یاہو کابینہ کی
نومبر
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا خیبرپختونخوا میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار
?️ 12 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے
جولائی
امریکہ نے اپنے اسلحہ کے ذخائر کو پُر کرنے کے لیے نوزائیدہ کمپنیوں کا سہارا لیا
?️ 31 جولائی 2026سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، پینٹاگون نے ایران کی
جولائی
چین میں بی بی سی کی نشریات پر پابندی
?️ 11 فروری 2021سچ خبریں:چین کی قومی نشریاتی کارپوریشن نے جمعرات کی شام اعلان کیا
فروری
چیلسی کلب نے افطار ضیافت کا اہتمام کرکے ماہ رمضان کو خوش آمدید کہا
?️ 17 مارچ 2023سچ خبریں:چیلسی کلب کی آفیشل ویب سائٹ نے ایک اعلان شائع کرتے
مارچ