عمران خان کو کیسے رہائی مل سکتی ہے؟ سہیل وڑائچ کی زبانی

عمران خان کو کیسے رہائی مل سکتی ہے؟ سہیل وڑائچ کی زبانی

🗓️

سچ خبریں: سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر باہر نہیں آسکیں گے۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر باہر نہیں آسکیں گے اور عدلیہ کا پاور کوریڈورز سے ٹکراؤ ملک اور عدلیہ دونوں کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں تجزیہ کرتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ اسد قیصر، عمر ایوب، اور بیرسٹر گوہر خان کے درمیان بہت اچھی انڈراسٹینڈنگ ہے، یہ تینوں رہنما عمران خان کے وفادار ہیں اور انتہاپسندی کی طرف نہیں جانا چاہتے، یہ لوگ خود کوئی فیصلہ نہیں کرتے بلکہ ہر کام کی عمران خان سے اجازت لیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اب جوش کے بجائے ہوش کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی کے لیے بہترین حکمت عملی یہی ہوگی کہ وہ سیاسی اتفاق رائے کی طرف جائے، محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی کے لیے بڑا ریلیف ثابت ہو سکتے ہیں۔

اگر عمران خان محمود خان اچکزئی پر اعتماد کریں تو شاید جلد کوئی حل نکل سکتا ہے لیکن عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی مرضی کے بغیر باہر نہیں آسکیں گے۔

سہیل وڑائچ نے مزید کہا کہ عدلیہ کا پاور کوریڈورز سے ٹکراؤ ملک اور عدلیہ کے لیے مفید نہیں ہوگا۔

میزبان شاہزیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اختلافات کی خبریں زور پکڑتی جارہی ہیں۔

پارٹی کے اندر موجودہ قیادت کی حکمت عملی پر اعتراضات اٹھائے جا رہے ہیں، اور پارٹی میں گروپ بندی کے خدشات گہرے ہو رہے ہیں، یہ سب اس وقت ہو رہا ہے جب عمران خان، بشریٰ بی بی، اور دیگر متعدد رہنما جیل میں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسری طرف پارٹی میں وہ لوگ جو اسمبلیوں سے باہر ہیں یا جیلوں میں رہ چکے ہیں، بے چینی کا شکار ہیں، یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ اسمبلی میں بیٹھنے والے لوگ کمپرومائزڈ ہو چکے ہیں۔ پارٹی اختلافات میں فیصلہ کن حیثیت عمران خان کو حاصل ہے، اگر عمران خان پارٹی میں کسی کو زیرو کر دیں تو کوئی سسٹم بھی اسے ہیرو نہیں بنا سکتا۔

شاہزیب خانزادہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سابقہ اراکین بھی موجودہ قیادت پر تنقید کر رہے ہیں اور پارٹی میں واپسی چاہتے ہیں، اس حوالے سے ذرائع کی خبر کے مطابق عمران خان کی ہدایت پر ایک سات رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو پارٹی میں سابقہ رہنماؤں کی واپسی کا فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق، پارٹی قیادت کی رہائی تک کسی بھی سابق رہنما کی پارٹی میں واپسی کو روک دیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی حکومت کے جرائم کی حمایت میں پانچ مغربی ممالک کا مشترکہ بیان

🗓️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر عبوری صیہونی حکومت کے مجرمانہ حملوں اور

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ریاض سے اختلافی افراد پر پابندی ختم کرنے کی درخواست

🗓️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں:     ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مرد اور خواتین کارکنوں پر پابندی

نگران حکومتِ پنجاب کا 9 مئی کی ہنگامہ آرائی میں ملوث ملزمان کا جیل میں ٹرائل کا حکم

🗓️ 7 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) نگران حکومتِ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف کے اُن

ایران کے کس میزائل نے امریکہ اور صیہونیوں کے انگ انگ کو ہلا کر رکھ دیا؟

🗓️ 30 جون 2022سچ خبریں:ایران کا قادر میزائل ان نئے میزائل سسٹمز میں سے ایک

واگنر کے یوکرین داخلے پر پابندی

🗓️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:جرمن چانسلر اولاف شولٹز نے دعویٰ کیا کہ روس میں جو

نیتن یاہو کا مضحکہ خیز دعویٰ: ہم جیتیں گے

🗓️ 27 نومبر 2024سچ خبریں: والہ نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو نے اپنی

گلاسز کے بغیر 3 ڈی ڈسپلے کرنے والا لیپ ٹاپ متعارف کروا دیا گیا

🗓️ 17 اکتوبر 2021تائیوان (سچ خبریں)معروف کمپنی ایسر نے گلاسز کے بغیر تھری ڈی ٹیکنالوجی

بھارت نے افغاستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے

🗓️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے