بانی پی ٹی آئی سے ملنے آئے برطانوی صحافی کے ساتھ کیا ہوا؟

بانی پی ٹی آئی سے ملنے آئے برطانوی صحافی کے ساتھ کیا ہوا؟

🗓️

سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے پاکستان آنے والے برطانوی صحافی کا ویزا منسوخ کرکے انہیں واپس بھیج دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی نژاد برطانوی صحافی چارلز گلاس کو وزارت داخلہ نے ویزا منسوخ کرکے واپس بھیجا۔

یہ بھی پڑھیں: وکلا کو عمران خان سے ملاقات کرنے سے نہیں روکا جائے گا، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے رپورٹ جمع کروادی

ذرائع کا کہنا ہے کہ چارلز گلاس کو اسلام آباد میں ایک گھر سے گرفتار کرکے ایئرپورٹ پر واپس بھیجا گیا۔

انہوں نے وزیرداخلہ محسن نقوی کو ای میل کے ذریعے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اجازت طلب کی تھی۔

ذرائع کے مطابق چارلز گلاس نے وزیرداخلہ کو بتایا تھا کہ عدالتی اجازت کے باوجود انہیں عمران خان سے ملنے نہیں دیا گیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف توہین عدالت کی درخواست، نوٹس جاری

واضح رہے کہ چارلز گلاس عمران خان کے دوست ہیں اور ان سے ملاقات کے لیے پاکستان آئے تھے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب کا مسئلہ فلسطین نہیں بلکہ امریکہ سے حفاظتی ضمانتیں لینا ہے:سابق امریکی عہدیدار

🗓️ 25 فروری 2023سچ خبریں:ایک سابق امریکی عہدے دار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب

خیبرپختونخواہ میں سیکورٹی فورسز کے مختلف آپریشنز میں 11خوارج جہنم واصل

🗓️ 28 مارچ 2025پشاور: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا ہ میں سکیورٹی فورسز کے 4 الگ

ملک کی 70 فیصد عوام مزاحمت پر نکل آئی تو برداشت کرنا مشکل ہو جائے گا، بیرسٹر گوہر

🗓️ 14 اپریل 2024بونیر: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا

پاکستان میں لڑنے والے آدھے سے زیادہ جنگجوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے، صادق خان

🗓️ 7 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) افغانستان کے لیے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی صادق

مینارِ پاکستان واقعہ پر ماہرہ نے بھی شدید برہمی کا اظہارکیا

🗓️ 18 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اول اداکارہ

صیہونیوں کا غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ

🗓️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے کان 11 ٹی وی چینل نے مذاکرات کی

یمنی میزائل کتنی دیر میں نشانے تک پہنچ جاتے ہیں؟ امریکی کمانڈر کی زبانی

🗓️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے کے کمانڈر نے یمنی

روس جنگ کی سالگرہ پر فتح کا اعلان کرنے کی تیاری کر رہا ہے:یوکرین  

🗓️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:یوکرین کی انٹیلی جنس سروس نے دعویٰ کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے