سچ خبریں: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ، اولمپکس 2024، اپنے اختتام کو پہنچ گیا
پیرس، جو پھولوں کا شہر کہلاتا ہے، میں 26 جولائی سے شروع ہونے والے اس عظیم ایونٹ نے 17 دن تک شائقین کو محظوظ کیا، یہ مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریسلر کی پیرس اولمپکس میں قواعد کی خلاف ورزی؛انتظامیہ کا ردعمل
ہفتے کی شب تک میڈل ٹیبل پر چین نے اپنی برتری برقرار رکھی، جس کے کھلاڑیوں نے 39 گولڈ میڈلز سمیت کل 90 تمغے حاصل کیے۔ ان میں 27 چاندی اور 24 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔
اسی طرح امریکا 122 تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہے، جس میں 38 گولڈ میڈلز شامل ہیں۔ امریکی اتھلیٹس نے 42 چاندی اور 42 برانز میڈل بھی جیتے ہیں۔
آسٹریلیا 18 گولڈ میڈلز اور مجموعی طور پر 50 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، جبکہ جاپان 18 گولڈ میڈلز اور 43 مجموعی تمغوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔
مزید پڑھیں: اولمپکس، ہاکی اور فٹبال میں کتنی سیاست ہوتی ہے؟خواجہ آصف
میزبان ملک فرانس نے 16 سونے کے تمغے جیت کر پانچویں پوزیشن حاصل کی ہے۔
دوسری جانب، 82 ممالک کے کھلاڑیوں نے اس میگا ایونٹ میں حصہ لیا، جس میں پاکستان 62ویں نمبر پر رہا۔ پاکستان کے لیے واحد گولڈ میڈل ارشد ندیم نے جیتا۔