?️
سچ خبریں: تحریک انصاف نے پاکستان کی سپریم کورٹ کے فیصلے سے پارلیمنٹ کی خصوصی نشستوں کے مقدمے میں الیکشن کمیشن کے خلاف قانونی جنگ جیت لی ہے جس کے نتیجے میں پارلیمنٹ میں ان کی پارٹی کی نشستوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق قومی ٹیلی ویژن نے جمعہ کے روز بتایا کہ قومی اسمبلی کی خصوصی نشستوں کے معاملے میں جسے الیکشن کمیشن کی قانونی اور تکنیکی رکاوٹوں کی وجہ سے عمران خان کی پارٹی سے چھین لیا گیا تھا ،آج پاکستان کی سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے خلاف مقدمات کے بارے میں امریکہ کا بیان
سپریم کورٹ کے آٹھ ججوں نے تین ماہ کی سماعت کے بعد آخرکار تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیا اور کہا کہ تحریک انصاف ایک پارٹی ہے اور ایک پارٹی رہے گی لہٰذا قومی اسمبلی کی مخصوص نشستیں (خواتین اور اقلیتوں کے لئے مخصوص نشستیں جو پارٹیوں کی جیتی ہوئی نشستوں کی تعداد کے حساب سے مختص کی جاتی ہیں) اس پارٹی کو واپس دی جائیں۔
سپریم کورٹ نے پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے پچھلے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے جس میں عمران خان کی پارٹی کو پارلیمنٹ کی خصوصی نشستوں سے نااہل قرار دیا گیا تھا، کہا کہ تحریک انصاف 15 دن کے اندر اپنے امیدواروں کی فہرست قومی اسمبلی کی خصوصی نشستوں کے لیے پیش کرے۔
سپریم کورٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ کی خصوصی نشستوں کی واپسی کے مقدمے میں عمران خان کی پارٹی کے لئے حکمران جماعت اور اپوزیشن (پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کے نمائندے) کے درمیان سیاسی تنازعہ میں ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے۔
کہا جاتا ہے کہ جب تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دی جائیں گی تو یہ پارٹی پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والی واحد پارٹی بن جائے گی۔
برطرف وزیر اعظم عمران خان اس وقت قید میں ہیں اور انہوں نے گزشتہ ہفتے دھمکی دی تھی کہ اگر ان کے جیل میں حالات کو بہتر نہیں بنایا گیا تو وہ بھوک ہڑتال کریں گے۔
مزید پڑھیں: کیا حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات ہو سکتے ہیں؟
عمران خان اور تحریک انصاف تمام مقدمات اور سیکیورٹی الزامات کو سیاسی قرار دیتے ہوئے حکومت پر مخالفین سے انتقام لینے کا الزام لگاتے ہیں۔
عمران خان نے جولائی 2018 سے اپریل 2022 تک وزیر اعظم کی کرسی سنبھالی اور گزشتہ سال سے وہ مختلف مالی، سیاسی اور سیکیورٹی مقدمات کے الزامات کی وجہ سے جیل میں ہیں۔


مشہور خبریں۔
عالمی بینک کا پاکستان پر ٹیکس رعایتیں ختم کرنے پر زور
?️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ
اکتوبر
کورونا اور روس ۔ یوکرین جنگ کے سبب دنیا کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔شہباز شریف
?️ 1 جون 2022انقرہ (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف
جون
صیہونی نوجوان اسرائیل سے بھاگنے کا سوچ رہے ہیں
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: تازہ ترین سروے کے نتائج کے مطابق جو اسرائیل ہیوم
جولائی
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فوجی تعلقات کیوں بڑھے؟
?️ 20 فروری 2026 سچ خبریں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان 2025 کا اسٹریٹجک
فروری
ٹرمپ کو نااہل قرار دینے والے ججوں کو خطرہ؛ ایف بی آئی کی تحقیقات
?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی ریاست کولوراڈو میں حکام ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار
دسمبر
ترکی میں سلامتی اور دہشت گردی کے خطرات
?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: ترکی کے خلاف PKK دہشت گرد گروہ کے سیکورٹی خطرات
مارچ
کیا پی ٹی آئی کا احتجاج ہمیشہ پرامن ہوتا ہے؟
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے کہا ہے کہ
جولائی
سائبر حملوں کے پیش نظر برطانوی انتخابات ملتوی
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی انٹیلی جنس سروسز کی جانب سے ووٹنگ سسٹم پر سائبر
اگست