?️
سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا، اور عام شہریوں کو انصاف دینے کے وعدے کیے جا رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ اسکیم سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بجلی کے بل اب کسی کے لیے بھی ادا کرنا ممکن نہیں رہا، یہ بل غریب لوگوں کے لیے ہی نہیں، بلکہ ہر ایک کے لیے ایک مصیبت بن چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کے بلوں میں میونسپل ٹیکس وصولی کیس، سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کرلیا
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دور حکومت میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا گیا اور بجلی کے نرخ بھی کنٹرول میں رکھے گئے۔ 2017 تک بجلی کے بل کم اور ڈالر کا نرخ نیچے تھا، مگر 2018 کے بعد سے حالات بگڑ گئے اور غریب عوام پس کر رہ گئے۔
سابق وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڑک پر چلتے شخص کو انصاف کی پیشکش کی جا رہی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ ملک کے ساتھ ظلم کرنے کی ضرورت کیا تھی؟ انہوں نے یاد دلایا کہ ان کی حکومت نے آئی ایم ایف کو واپس بھیج دیا تھا، مگر بعد میں اسے کون واپس لے کر آیا، سب جانتے ہیں۔
مزید پڑھیں: صارفین کو بجلی کے بلوں کی اقساط پر 14 فیصد سود ادا کرنا ہوگا
نواز شریف نے کہا کہ ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا، ترقی کرتا ہوا ملک مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔ انہوں نے فیصلے کرنے والوں سے اپیل کی کہ وہ عوام کی پرواہ کریں اور ریلیف کے لیے جو بھی اقدامات ضروری ہیں، وہ کریں۔


مشہور خبریں۔
حکومت کا کرغزستان معاملے پر انکوائری کمیٹی بنانے کا اعلان
?️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کرغزستان
مئی
کیا اردغان اسرائیل کے لیے خطرہ ہے؟
?️ 28 جون 2025سچ خبریں: رائی ال یوم اخبار نے صیہونی حکومت اور ترکی کے
جون
پیپلزپارٹی کی 15 سال سے سندھ میں حکومت ہے، 15 منصوبے گنوادیں؟ مریم نواز
?️ 25 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و
جنوری
اُشنا شاہ کورونا وائرس کا شکارہوگئیں
?️ 3 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)معروف اداکارہ اُشنا شاہ بھی کورونا کی چوتھی لہر کا
اگست
صہیونی حکومت بچ کر رہے
?️ 3 جولائی 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے مشترکہ چیمبر نے صیہونی حکومت کی مہم
جولائی
قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے کے بارے میں صیہونی باشندوں کا اظہار خیال
?️ 13 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے ذریعے کیے
فروری
کورونا وائرس:ملک بھر میں مزید 119 افراد انتقال کر گئے
?️ 5 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے
مئی
متحدہ عرب امارات میں امریکی ایف22 لڑاکا طیارے تعینات
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمنی حملوں کو روکنے کے
فروری