سچ خبریں: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ فتنہ خوارج دنیا بھر اور پاکستان کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔
ایک انٹرویو کے دوران منیر اکرم نے کہا کہ فتنہ خوارج اور القاعدہ کے درمیان گہری وابستگی ہے، اور عالمی برادری کو فتنہ الخوارج اور داعش کے خلاف سخت اقدامات کرنے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کے پڑوسیوں کو ڈرانے کے لئے سی آئی اے کا داعشی ہتکنڈہ
انہوں نے مزید کہا کہ افغان حکومت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ دہشت گردی پر قابو پائے بغیر ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔
دہشت گرد افغانستان پر بھی قابض ہو سکتے ہیں، اس لیے ان دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اجتماعی اور سیاسی سطح پر کارروائی ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: علاقائی مساوات کو بدلنے کے لیے امریکی گولڈ وار
عبوری افغان حکومت کے حوالے سے منیر اکرم نے کہا کہ افغان حکومت کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ جب تک دہشت گردی کا مسئلہ حل نہیں ہوتا، افغانستان کے بیرونی دنیا کے ساتھ تعلقات نارمل نہیں ہو سکیں گے۔