?️
سچ خبریں: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولیات کی فراہمی کے لیے پی ٹی آئی نے صدر اور وزیراعظم کو خط دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بانی عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کے مطالبے کے لیے صدر اور وزیراعظم کو خط ارسال کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں میسر سہولیات کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں
یہ مراسلہ جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں اور انہیں لوگوں سے ملنے نہیں دیا جا رہا۔
مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں میں کیوں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے؟ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں، اور اگر انہیں جیل میں سہولیات نہ دی گئیں تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔
گزشتہ روز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے اڈیالہ جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی کا الزام عائد کیا اور بھوک ہڑتال پر جانے کا عندیہ دیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ پارٹی رہنما ملاقات کے لیے آئے تھے لیکن انہیں ملنے نہیں دیا گیا۔ "میں تین گھنٹے اندر انتظار کرتا رہا اور میرے پارٹی رہنما باہر کھڑے رہے۔ میں نے دونوں گروپس کو اختلافات ختم کرنے کے لیے جیل بلایا تھا۔
مزید پڑھیں: یہ ہے وہ شاہانہ کمرہ جس میں پاکستان کا سب سے مقبول لیڈر بغیر کسی جرم قید ہے
عمران خان نے مزید کہا کہ جب مجھ سے لوگوں کو ملنے نہیں دیا جائے گا تو اختلافات کیسے ختم ہوں گے؟ جیل میں ناروا سلوک پر بھوک ہڑتال پر جا رہا ہوں اور پارٹی سے مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی تاریخ کا اعلان کروں گا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کا آئرن ڈوم ایک ناکام منصوبہ ہے: الاہرام رپورٹ
?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:رپورٹ کے تسلسل میں صیہونی حکومت کے 13 چینل کی معلومات
مئی
روس کی جرمنی کو سخت وارننگ
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:روس نے جرمنی کو خبردار کیا ہے کہ اگر برلن
جون
حکومت، تاجروں کی رجسٹریشن بڑھانے کیلئے قانون میں ترمیم کرنے کو تیار
?️ 15 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ٹیکس قانون
نومبر
مغربی پٹی میں صہیونی بستیوں پر فائرنگ، تین ہلاک
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں:عبری ذرائع کے مطابق مغربی پٹی کے شمال میں واقع صہیونی
جنوری
پاکستان پیپلز پارٹی کی شیریں مزاری کی گرفتاری کی مذمت
?️ 21 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے
مئی
22 روزہ جنگ میں صیہونی حکومت کے خلاف استقامت کی فتح پر ایک نظر
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:2009 کی 22 روزہ جنگ جو فلسطینی استقامت اور صیہونی حکومت
جنوری
ہیرس کو ٹرمپ پر برتری حاصل
?️ 23 اکتوبر 2024سچ خبریں: ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس 46 فیصد کے ساتھ ریپبلکن ڈونالڈ
اکتوبر
ٹرین حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 65 ہو گئی
?️ 8 جون 2021سندھ (سچ خبریں) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے قریب
جون