?️
سچ خبریں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت ہوئی، جس میں ایرانی وزیر خارجہ نے انہیں او آئی سی وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔
ٹیلیفون کال کے دوران، قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کانی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران کی قوم اور قیادت کے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانی عوام بھی ان جذبات میں شریک ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ کی صورتحال اور اسماعیل ہنیہ کے وحشیانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی نے بھی اس سنگین فعل کی متفقہ طور پر مذمت کی ہے جو بین الاقوامی قوانین، سفارتی اصولوں اور عالمی رویے کے خلاف ہے۔
ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ نے ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے پر وزرائے خارجہ کی سطح پر منعقد ہونے والے او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں۔
مزید پڑھیں: فلسطین کی تاریخ ہنیہ کے قتل سے ختم نہیں ہوگی؟
یاد رہے کہ یہ اجلاس ایران کی درخواست پر منعقد کیا جا رہا ہے اور جلد متوقع ہے، ڈپٹی وزیر اعظم نے او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے مطالبے کی مکمل حمایت کی اور اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان اس اہم اجلاس میں فعال طور پر حصہ لے گا۔


مشہور خبریں۔
متاثرین کی ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا جائے۔ مریم نواز
?️ 2 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام
ستمبر
مسجد الحرام میں نابینا افراد کےلیے الیکٹرانک قرآن
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:نابینا اور بصارت سے محروم مسلمانوں کی مدد کے لیے مسجد
جنوری
بن سلمان کو امریکی استثناء حاصل
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وکلاء کا کہنا ہے
اکتوبر
دنیا کہاں جا رہی ہے؟
?️ 14 جولائی 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ کا خیال ہے کہ موجودہ مرحلے پر
جولائی
امارات اور سعودی عرب کی غزہ کی جنگ ختم کرنے کی تجویز
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخباراتی رساں یسرائیل ہیوم نے مطلع ذرائع کے حوالے
مئی
سوات: پولیس کی کارروائی میں منشیات اسمگلر ہلاک، پولیس اہلکار شہید
?️ 21 مارچ 2025سوات: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں آپریشن کے دوران ایک
مارچ
قوم کو جھوٹے خواب دکھانے کا سلسلہ بند کرنا ہو گا، نواز شریف
?️ 16 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں
نومبر
چین کا امریکی ٹیرف جنگ کے حوالے سے انتباہ
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں: گذشتہ ہفتے، چپس اور سیمی کنڈکٹر بنانے والوں پر چین کو
اکتوبر