?️
سچ خبریں: بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، عمر ایوب نے استعفی عمران خان کی مشاورت سے دیا ہے۔
بیرسٹر محمد علی سیف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جس کے پاس دو ذمے داریاں ہیں، ایک سیاسی اور ایک پارلیمانی، تو اس رکن کو ایک عہدہ رکھنا ہوگا۔ ہمارے تمام ایم این ایز ہمارے ساتھ ہیں، کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔ بطور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ذمے داریاں سنبھال رہے ہیں، اس لیے انہوں نے استعفا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل مستعفی
انہوں نے مزید کہا کہ عمر ایوب نے عمران خان سے مشاورت کے ساتھ پارٹی عہدہ چھوڑا ہے۔ اگر وزیراعلیٰ انصاف نہیں کر سکتے اپنے عہدے سے، تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا کہ کون سا عہدہ چھوڑتے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعظم کے آپریشن عزمِ استحکام کے اعلان کے بعد کنفیوژن پیدا ہوئی کہ کوئی نیا آپریشن شروع ہونے والا ہے۔ وزیراعظم نے آپریشن عزمِ استحکام کا اعلان کیا لیکن تفصیلات بیان نہیں کیں۔ اس اعلان کے بعد سکیورٹی فورسز پر بے جا تنقید شروع ہو گئی۔ وزیراعلیٰ نے تمام اراکین قومی اسمبلی کو بلایا اور انہیں ایپکس کمیٹی کے اجلاس پر بریفنگ دی۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ جے یو آئی، اے این پی اور دیگر سیاسی جماعتوں نے وزیراعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے عزم استحکام آپریشن پر وضاحت کی کہ ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ آپریشن دہشتگردی کے خلاف ہو رہا ہے، لیکن ایک صوبے کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔ خیبر پختونخوا گزشتہ 40 سال سے دہشتگردی کا نشانہ بنا ہوا ہے، عوام اور پاک فوج نے قربانیاں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سوات، باجوڑ، مہمند اور وزیرستان میں فوجی آپریشنز کی اجازت گزشتہ حکومتوں نے دی۔ آئندہ بھی اگر قبائلی اضلاع میں فوجی آپریشن ہوگا تو خیبرپختونخوا حکومت کی رضامندی کے بغیر نہیں ہوگا۔ کسی بھی قسم کا آپریشن پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر نہیں ہوگا۔ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کی اجازت کے بعد ہی آپریشن کی اجازت دی جائے گی۔ فوجی آپریشن سے قبل قبائلی زعما اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بات چیت کی جائے گی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ اب تک قبائلی اضلاع میں کوئی نیا آپریشن کا فیصلہ نہیں ہوا، پرانے آپریشن کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے، جس میں تمام پارٹیوں کو دعوت دی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا کے بجٹ میں پولیس کو جدید اسلحہ کی فراہمی کے لیے 7 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کاموں کے لیے پلان بنایا ہے تاکہ لوگوں کی پسماندگی دور ہو۔ امن و امان کے لیے کرک، ٹانک، ڈی آئی خان اور دیگر اضلاع میں پولیس بھرتیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا میں 9 مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا اعلان کیا ہے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط لکھا جائے گا تاکہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔
مزید پڑھیں: عمر ایوب کیوں مستعفی ہوئے؟ رؤف حسن کا بیان
انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ سمز، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، اور ٹیرر فنڈنگ کی روک تھام کے لیے کابینہ اجلاس میں بات کی گئی۔ گزشتہ حکومت میں طالبان سے مذاکرات کا حصہ رہا، لیکن مذاکرات آگے نہیں بڑھے۔ مذاکرات جنگ کا حصہ ہوتے ہیں لیکن ہم نے کالعدم تنظیم کے کسی بھی رکن کو پاکستان نہیں بلایا۔ کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں ہتھیار ڈالنے اور ریاست کے آئین کے دائرہ کار پر بات ہوئی۔ 2022 میں ایمن الظواہری پر ڈرون حملے کے بعد کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے مذاکرات ختم ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن حکومت نے صرف انتشار پیدا کرنے اور فوج کو بدنام کرنے کے لیے یہ بدگمانیاں پھیلائیں۔


مشہور خبریں۔
شمالی لبنان میں فیول ٹینکر دھماکہ / 28 ہلاک ، 79 زخمی
?️ 15 اگست 2021سچ خبریں:لبنانی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ شمالی لبنان میں ایک فیول
اگست
امرہکہ کے پاس یوکرین کے لیے مالی امداد کے ذرائع کیا ہیں ؟
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز کہا کہ امریکی
اکتوبر
چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کیلئے کمیٹی کے قیام کی قرارداد منظور
?️ 15 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کے اجلاس میں چیف جسٹس سمیت
مئی
ٹرمپ کی ایران کے خلاف جنگ سے آبرومندانہ خروج کی ناکام کوشش:صیہونی میڈیا
?️ 1 اپریل 2026سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ ٹرمپ کی ایران کے ساتھ
اپریل
سعودی وزیر خارجہ کو افغانستان اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا
?️ 30 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے
جولائی
گوگل نے صارفین کو بڑا تحفہ دے دیا
?️ 5 اپریل 2021نیویارک (سچ خبریں) گوگل نے صارفین کو بڑا تحفہ دے دیا، گوگل
اپریل
مقبوضہ فلسطین سے ہجرت کی لہر میں تیزی، 3 برس میں 270000 افراد کا انخلا؛صیہونی اخبار کا اعتراف
?️ 4 ستمبر 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار ہارٹیز نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ 3 برس
ستمبر
یورپ میں نئے سال کی تقریبات فلسطینی پرچم بلند کیا گیا
?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی عالمی سطح پر خاص
جنوری