?️
سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شیر افضل مروت کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ ڈرائیور لیول کے ہیں، حادثاتی طور پر لیڈر بن گئے ہیں، ان کا سیاست میں کوئی اہم کردار نہیں ہے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے سوال کیا کہ حادثاتی طور پر جیتنے والوں نے سیاست میں کیا حصہ ڈالا ہے؟
فواد چوہدری نے مشورہ دیا کہ اسٹیبلشمنٹ کو بانیٔ پی ٹی آئی سے بات چیت کرنی چاہیے۔ "سب سے بڑے لیڈر سے ناراض ہو کر ملک کیسے چلائیں گے؟” ان کا کہنا تھا کہ اگر آرمی چیف سے رابطہ ہوتا تو یہ حالات نہ ہوتے۔ "جنرل باجوہ سے ملا تو پوچھوں گا کہ یہ آپ نے کیا کیا؟
یہ بھی پڑھیں: مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دار شہباز شریف، مریم نواز ہوں گے، شیر افضل مروت
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ ہمیں کہتے تھے کہ الیکشن کرائیں، ہم تیار تھے، لیکن ن لیگ والوں سے کہا گیا کہ الیکشن نہیں کرانے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ میری رہائی پر کئی وزراء نے مبارکباد دی۔ "وزراء خود مزے لوٹ رہے ہیں اور ملبہ دوسری طرف ڈال رہے ہیں۔”
شیر افضل مروت کی تنقید
یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ فواد چوہدری پولیس کو دیکھ کر ایسے بھاگ رہے تھے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کا حق نہیں بنتا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر تنقید کریں۔
مزید پڑھیں: لاہور میں تاریخی جلسہ کریں گے‘ مینڈیٹ ان کے حلق سے اُگلوائیں گے، شیر افضل مروت
شیر افضل مروت نے کہا کہ فواد چوہدری کے بھاگنے کے عمل نے پوری پی ٹی آئی کا سر شرم سے جھکا دیا تھا۔ "فواد چوہدری کسی کو مشورے نہ دیں، پی ٹی آئی کی قیادت کتنی ہی فیل ہو، لیکن کم از کم آڑے وقت میں بانیٔ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی رہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت مشکل وقت میں فواد چوہدری کی طرح بھاگی نہیں۔


مشہور خبریں۔
شان شاہد کی نام لیے بغیر ’منی بیک گارنٹی‘ پر تنقید
?️ 4 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لیجنڈری اداکار، پروڈیوسر اور فلم ساز شان شاہد کو
مئی
نصراللہ کی سویڈن حکومت کے لئے نصیحت
?️ 24 جولائی 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے محرم الحرام
جولائی
Miguel Delivers a Party for the End of the World on ‘War & Leisure’
?️ 15 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
عدنان صدیقی بھی بھارتی اداکار کے خیالات سے متفق ہیں
?️ 1 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)سینئر پاکستانی اداکار عدنان صدیقی بھی بھارتی اداکار امیتابھ بچن
دسمبر
کیا ریاستی ادارے غیر جانبدار ہوگئے ہیں؟
?️ 9 مارچ 2021 اسلام آباد {سچ خبریں}وزیراعظم عمران خان کی پے درپے شکستیں! ہفتے کو
مارچ
افغانستان میں زلزلہ،ہلاکتوں کی تعداد
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں: بعض ذرائع ابلاغ نے افغان حکام کے حوالے سے اعلان
اکتوبر
چین اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کے درمیان اہم پیغامات کا تبادلہ
?️ 11 جولائی 2021سچ خبریں:چین اور شمالی کوریا کے رہنماؤں نے دونوں ممالک کے مابین
جولائی
وزیر اعظم نے زیتون کا در خت لگایا
?️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمراں خان نے خیبر پختونخوا کا دورہ
مارچ