🗓️
سچ خبریں: بیرسٹر سیف نے کہا کہ بنوں واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنادیا ہے، اعلیٰ اختیاراتی کمیشن سب لوگوں سے مل کر رپورٹ بنائے گا اور آپریشن عزم استحکام سے متعلق وفاقی حکومت کی سب سے بڑی غلطی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کا بیان تھا، جس میں فوجی آپریشن کا تاثر دیا گیا، جس سے بے چینی پیدا ہوئی۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے بتایا کہ بنوں واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیشن قائم کر دیا گیا ہے۔ یہ کمیشن تمام متعلقہ افراد سے ملاقات کر کے اپنی رپورٹ تیار کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آپریشن عزم استحکام کی مخالفت کیوں؟
ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو سکے گا کہ کس نے جان بوجھ کر کیا کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ میں جس انتشاری گروہ کا ذکر کیا گیا تھا، اس کا اشارہ پی ٹی آئی کی طرف تھا۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کی قبل از وقت بیانات اور الزامات سے تحقیقات متاثر ہو سکتی ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ عزم استحکام کے حوالے سے وفاقی حکومت کی سب سے بڑی غلطی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم کا بیان تھا، جس میں فوجی آپریشن کا تاثر دیا گیا اور اس سے بے چینی پیدا ہوئی۔
اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک مضبوط لابی ہے جو چاہتی ہے کہ عزم استحکام کے مقاصد پورے نہ ہوں۔
مزید پڑھیں: آپریشن عزم استحکام کے بارے میں مولانا فضل الرحمان کا بیان
انہوں نے کہا کہ عزم استحکام پر سیاست کی جا رہی ہے اور ایک مافیا، سیاسی مافیا اور غیر قانونی مافیا کھڑا ہوگیا ہے جو کہتا ہے کہ اس منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دینا،یہ سیاسی مافیا چاہتا ہے کہ عزم استحکام کو متنازعہ بنایا جائے۔
مشہور خبریں۔
انڈونیشیا میں آزادی کی پہلی سالگرہ
🗓️ 17 اگست 2024سچ خبریں: ملک کی آزادی کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر انڈونیشیا
اگست
عرب ممالک کا چین کے ساتھ تجارت کو 400 بلین ڈالر تک بڑھانے کا ارادہ
🗓️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:عرب لیگ کے سکریٹری جنرل کے سرکاری ترجمان جمال رشدی نے
مارچ
سعودی تکنیکی ٹیم کی تہران آمد
🗓️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی ٹیکنیکل ٹیم تہران میں سعودی سفارتخانے اور مشہد میں اس
اپریل
جرمن کیوں صیہونیوں کی حمایت کر رہا ہے؟
🗓️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے فضائی اور توپخانے کے
اکتوبر
ہماری بِلّی اور ہمیں کو میاؤں
🗓️ 13 جولائی 2023سچ خبریں: ایک معتبر امریکی اخبار نے لکھا کہ لیتھوانیا میں نیٹو
جولائی
نتن یاہو کی جنگ سے صہیونیستوں کو 41 ارب ڈالر کا نقصان
🗓️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: صہیونیست ریگیم کے مرکزی بینک کے مطابق 2023-2024 میں جنگ کی
اپریل
شہداء کا مشن ہماری مشعل راہ ہے:انصاراللہ کے سربراہ
🗓️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے رہنما عبدالملک الحوثی نے اپنی تازہ تقریر میں
نومبر
عدالت سے شہباز شریف کو ایک اور ریلیف مل گیا
🗓️ 20 جون 2022لاہور(سچ خبریں) رمضان شوگر ملز کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل
جون