?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) 9 مئی کے مقدمات میں ضمانتیں کنفرم کرنے والے جج کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا، جج نے اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی 9 مئی راولپنڈی کے 12 مقدمات میں ضمانت منظور کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی ڈویژن کے جج ملک اعجاز آصف کے خلاف ریفرنس دائر کردیا، جج ملک اعجاز آصف نے نو مئی کے مقدمات کی مزید سماعت سے معذرت کرلی، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف نو مئی کے کیسز کی سماعت بغیر کارروائی کے 30 اپریل تک ملتوی کردی گئی، دوران سماعت اے ٹی سی راولپنڈی کے جج نے ریمارکس دیئے کہ ’ضمانت لینا میرے لیے الٹا پڑ گیا اور میرے خلاف ہی ریفرنس آگیا ہے‘۔
بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت پراسیکیوشن نے 9 مئی مقدمات کی سماعت کرنے والے لاہور ہائیکورٹ کے ماتحت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف پر عدم اعتماد کیا، جس کے بعد جج کے خلاف ریفرنس بھی دائر ہوگیا، جس میں کہا گیا کہ جج ماضی میں پنڈی بار کے عہدیدار رہے ہیں اس لیے ملزمان کو ریلیف دے رہے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں تحریک انصاف کی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا کہ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک آصف اعجاز کے خلاف پنجاب حکومت کی جانب سے ریفرنس دائر کیا گیا ہے، عمران خان شاہ اور محمود قریشی کی دہشت گردی کے مقدمات میں ضمانتیں کنفرم کی تھی انہوں نے شیخ رشید اور دیگر کو بھی ریلیف دیا تھا، ملک میں ایک مثال قائم ہو گئی ہے کہ جو ظلم کےخلاف آواز اُٹھاتا ہے اُس کا گلا دبا دیا جاتا ہے، جو جج فیصلہ کرنے لگتا ہے اُس کےخلاف ریفرنس بھیج دیا جاتا ہے تا کہ لوگوں کو انصاف نہ ملے اور 25 کروڑ عوام بغیر انصاف کے پھرتی رہے۔
اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے جس نے جج کو لگایا اب کہہ رہی ہے ہمیں اس پر اعتماد نہیں، پنجاب حکومت نے اپنے ہی لگائے جج کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ہے، ملک میں قانون کا یہ تو تماشا بن گیا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جج نے کہا ہے ان کے خلاف ریفرنس آگیا ہے اس لیے سماعت نہیں کی، زندگی میں پہلی بار ایسا ہوا کہ سٹنگ جج کے خلاف ریفرنس دائر ہوا، ریفرنس یہ آیا ہے کہ یہ جج پنجاب حکومت کی جانب سے کیس نہیں سن سکتے، میری سیاسی زندگی کا پہلا واقعہ ہے کہ ایک حاضر سروس جج کےخلاف ریفرنس لایا جا رہا ہے، اس جج کے کردار پر قوم پر فخر ہے، 30 اپریل تک سماعت ملتوی ہوئی ہے۔


مشہور خبریں۔
مقبوضہ فلسطین میں کیا ہو رہا ہے؟
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:ہفتے کے روز مقبوضہ علاقوں کے مکینوں نے مسلسل 26ویں ہفتے
جولائی
بادشاہت پسند وزیر اعظم جو کبھی بادشاہت کے خلاف تھا : ٹرس
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: کس نے سوچا ہوگا کہ لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی
ستمبر
اسلامی ممالک کو صیہونیت مخالف بے معنی نعروں کے اسیر نہیں ہونا چاہیے: الہندی
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: اسلامی جہاد تحریک کے نائب سیکرٹری جنرل محمد الهندی نے
ستمبر
الاقصیٰ طوفان کے صہیونیت کے ماتھے پر چار بڑے کلنک
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے حالات دن بدن پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں
جون
غزہ میں موجود صیہونی قیدی ایک بار پھر نیتن یاہو کے لیے درد سر
?️ 30 ستمبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک اخبار نے صیہونی حکومت کے وزیر
ستمبر
افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے پاکستان میں استعمال کے مزید ثبوت منظر عام پر آگئے
?️ 31 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے
دسمبر
جنوبی کوریا کیساتھ اقتصادی شراکت داری پر بات چیت شروع، کورین صنعتوں کی پاکستان منتقلی کا خاکہ پیش
?️ 10 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) جنوبی کوریا کے وزیر تجارت انکیو چیونگ
جنوری
ٹک ٹاک، کوک اسٹوڈیو پاکستان کا انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
?️ 27 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) شارٹ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک میوزیکل پروگرام
اپریل