86ویں یوم پاکستان پر عسکری قیادت کا خصوصی پیغام، قوم کو مبارک باد

مسلح افواج

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) مسلح افواج کے سربراہان نے 86ویں یوم پاکستان پر خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم پاکستان پر آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے قوم کو مبارک باد پیش کی۔

جاری بیان میں کہا گیا کہ 23 مارچ 1940ء ہماری تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہے، اس دن ہمارے اجتماعی وژن کو واضح شکل ملی اور ایک آزاد وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی، ایمان، امید اور عزم و استقامت کی قوت سے بھرپور یہ دن قوم کے غیر متزلزل ارادے کی عکاسی کرتا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہماری قوم جمہوریت کے پرچم تلے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان اپنے جمہوری اداروں کو مضبوط اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، پاکستان اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود کے تحفظ کو یقینی بنائے گا، ملک کو دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان کی مسلح افواج، عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے متحد ہیں۔

جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ مسلح افواجِ پاکستان ہر دم چوکس اور ثابت قدم ہیں، دہشت گردی کے خلاف داخلی سلامتی کو برقرار رکھا جائے گا، پاکستان عالمی برادری کا ایک ذمہ دار اور اصولی رکن ہے، اور دنیا بھر میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کیلئے کوشاں ہے، ایک متحد قوم کی حیثیت سے ہم مستقل امید، بے مثال عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

معیشت کی بہتری، غریبوں کو روزگار کیلئے منصوبہ ’مٹی نہیں ترقی‘ شروع کر رہے ہیں، مصدق ملک

?️ 1 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کل معدنیات

طالبان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا خدشہ

?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی نیوز ویب سائٹ کابل ناو نے پاکستان کی اسٹریٹجیک ڈیپتھ

بجلی کے کرایے میں اضافہ کے متعلق وزیر خزانہ کا بیان سامنے آگیا

?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)  پاکستان نے کووڈ 19 وبا کی تیسری اور

روس کا یوکرین کی فوجی تنصیبات پر حملہ؛ روسی آئل ریفائنری بھی نشانہ

?️ 17 ستمبر 2026سچ خبریں:روس نے یوکرین میں فوجی اور توانائی تنصیبات پر حملوں کا

پاکستانی متحد، سیسہ پلائی دیوار، بھارتی بدمعاشی برداشت نہیں کریں گے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی

?️ 28 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں نے کہا کہ

پاک-چین اسٹریٹجک شراکت داری چٹان کی طرح مضبوط ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

?️ 24 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے

کانگریس ڈیموکریٹس نے ٹرمپ سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا

?️ 5 اگست 2025سچ خبریں: امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹس کے ایک گروپ نے اپنے ملک

وزیر ریلوے کا کراچی روہڑی ٹریک بنانے کا اعلان

?️ 6 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے