6 نومبر کے مذاکرات میں مثبت نتیجے کی امید ہے، پاکستان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ 6 نومبر کو افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور کا نتیجہ مثبت نکلے گا۔

جمعے کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے کہا کہ ’پاکستان مصالحتی عمل میں اپنا کردار جاری رکھے گا اور 6 نومبر کے مذاکرات سے مثبت نتائج کی امید رکھتا ہے‘۔

انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور جمعرات کی شام استنبول میں ثالثوں کی موجودگی میں اختتام کو پہنچا۔

ترجمان کے مطابق ’پاکستان نے 25 اکتوبر سے شروع ہونے والے استنبول مذاکرات میں خوش دلی اور مثبت نیت کے ساتھ شرکت کی‘۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات ابتدائی طور پر دو دن کے لیے طے کیے گئے تھے، تاہم طالبان حکومت کے ساتھ باہمی اتفاقِ رائے سے معاہدے تک پہنچنے کی سنجیدہ کوشش میں پاکستان نے بات چیت کو 4 دن تک جاری رکھا۔

ترجمان نے کہا کہ ’پاکستان نے طالبان حکومت سے مثبت انداز میں بات چیت کی، مگر اپنی اس واضح پوزیشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے‘۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ’پاکستان مزید کسی کشیدگی کا خواہاں نہیں، لیکن طالبان حکومت سے توقع رکھتا ہے کہ وہ بین الاقوامی برادری سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرے اور پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سمیت دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ٹھوس اور قابلِ تصدیق اقدامات کرے‘۔

طاہر اندرابی نے بتایا کہ گزشتہ چار سال سے پاکستان افغان طالبان سے مطالبہ کرتا آ رہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر موجود دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فیصلہ کن اور مؤثر کارروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے بارہا طالبان حکومت کو فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کی اعلیٰ قیادت کی افغانستان میں موجودگی سے متعلق قابلِ تصدیق معلومات فراہم کیں، تاہم ماضی میں بار بار یقین دہانیوں کے باوجود افغانستان سے پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے‘۔

طاہر اندرابی نے کہا کہ اکتوبر میں افغان سرزمین سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال حملے کیے گئے، پاکستان نے سرحدی علاقوں میں اشتعال انگیزیوں کا بھرپور جواب دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے واضح کیا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے مگر اپنی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر اقدام اٹھائے گا، پاکستان 6 نومبر کے مذاکرات میں مثبت نتیجے کی امید رکھتا ہے، انہوں نے قطر اور ترکی کے تعمیری کردار کو سراہا۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ نے ’نیب ترامیم‘ کی وجہ سے ختم ہونے والے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا

?️ 1 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کرپشن کیس میں ملزم کی ضمانت منسوخی کے

کان ٹی وی: اسرائیلی فوج اس ہفتے معاہدے پر دستخط کرنے کی امید رکھتی ہے

?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: ایک اعلیٰ عسکری ذریعے نے کان ٹی وی کو بتایا

مذاکرات ناکام ہوئے تو فیصلہ کن جنگ ہوگی:انصاراللہ

?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے

یمن کا صیہونیوں کو الٹی ہجرت پر مجبور کرنے کا اعلان

?️ 5 مئی 2025 سچ خبریں:انصاراللہ کے رہنما کا کہنا ہے کہ یمنی حملے اسرائیل

ایکس پر عریاں مواد شائع کرنے کی باضابطہ اجازت

?️ 5 جون 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) نے پہلی بار اپنی

اگلے تین ماہ کے دوران 18 ملین افراد کو خوراک کے عدم تحفظ کا خطرہ: اقوام متحدہ

?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ افریقی ساحلی علاقوں میں

یروشلم کو یہودیانے کے لیے صیہونی حکومت کا نیا منصوبہ

?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی کابینہ نےآج مقبوضہ بیت المقدس کے پرانے کوارٹر

آرمی چیف سرکاری دورہ پر ترکی پہنچ گئے

?️ 24 جون 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے