?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 2 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہیں کیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے 2 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے تاحال منظور نہیں ہوئے، جن 2 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور نہیں ہوئے، ان میں سردار طالب اور نواز الٰہی شامل ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے دونوں اراکین قومی اسمبلی نے استعفوں کے وقت چھٹی کی درخواست دے رکھی تھی اور ان کی یہ درخواست اسمبلی فلور پر پڑھی بھی جاچکی ہے، اس وجہ سے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ان ایم این ایز کے استعفے منظور نہیں کیے۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے 22 جنوری کو پی ٹی آئی کے 43 مزید استعفے اپریل 2022ء سے منظورکیے اور ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھی 22 جنوری کو ہی بھیجا گیا تھا۔
ادھر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسمبلی تو اس وقت ربڑ اسٹیمپ بن کر رہ گئی ہے، شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ نہ لینا پڑے اس لیے راجہ ریاض کو بچا رہے ہیں، 172 لوگوں کی اکثریت شہباز شریف کے پاس نہیں رہی، یہ لوٹوں کے سہارے حکومت کرنا چاہتے ہیں۔
فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کیے جانے پر ردِعمل میں کہا کہ ہم پہلے کہہ رہے تھے کہ استعفے منظور کیے جائیں، ہم نے الیکشن کمیشن کو لکھ کردیا کہ استعفوں کو ڈی نوٹیفائی نہ کیا جائے، حکمرانوں کا مقصد راجہ ریاض کو بچانا ہے کیونکہ راجہ ریاض وہ طوطا ہے جس میں شہبازشریف کی جان ہے حالاں کہ 40 فیصد اسمبلی خالی ہے اور لوگوں کا اعتبار ختم ہو گیا ہے۔
رہنما تحریک انصاف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 172 لوگوں کی اکثریت شہبازشریف کے پاس نہیں رہی، حکمرانوں نے پوری پارلیمنٹ کو 3 دن کے لیے بند کردیا، ملک کے بحران کا حل الیکشن کے بغیر ممکن نہیں، الیکشن کمیشن کٹھ پتلی ہے اور یہ کچھ نہیں کر سکتا، اسمبلی اس وقت صرف ربڑ اسٹیمپ بن کر رہ گئی، ہماری جماعت پرامن احتجاج پر یقین رکھتی ہے۔


مشہور خبریں۔
مسلم لیگ(ن) کا نیا چہرہ لانچ کرنے کی کوشش
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کی جانب سے حمزہ شہباز کو متحرک
جولائی
اسرائیل میں خانہ جنگی کے خطرے کے حوالے سے تناؤ
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: بنیامین نتن یاہو، اسرائیل کے وزیراعظم کے "ڈیوڈ زینی” کو
مئی
اردوغان: حماس کا ردعمل دیرپا امن کے لیے تعمیری اور اہم قدم ہے
?️ 4 اکتوبر 2025سچ خبریں: ترک صدر نے تحریک حماس کے حالیہ مؤقف کا خیر
اکتوبر
فلسطینیوں کی آواز دبانے پر انسٹاگرام میں اہم تبدیلیاں
?️ 1 جون 2021نیویارک (سچ خبریں)فلسطینی کی آواز دبانے اور فلسطینی عوام کے حق میں
جون
ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے بغداد دورہ کا امکان
?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں: عراقی حکومت کے ایک ذریعے نے عراقی اخبار المادی
جولائی
بمباری کے باوجود فلسطینی غزہ کیوں نہیں چھوڑ رہے ہیں؟ امریکی اخبار کی زبانی
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے غزہ کی پٹی کے شمال میں
نومبر
نیتن یاہو سے اسیروں کے خاندان ناراض
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: Yedioth Aharonot اخبار نے اعلان کیا ہے کہ جب نیتن
دسمبر
صہیونی مقبوضہ فلسطین سے کیوں فرار کر رہے ہیں؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 12 نے بحرانوں میں اضافے
اگست