پی ڈی ایم کے پاس 186 ووٹ نہیں ہیں توعدم اعتماد کی تحریک نہیں لاسکتے‘اعتزاز احسن

?️

لاہور:(سچ خبریں) نامور ماہر قانون اعتزاز  احسن نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پاس 186 ووٹ نہیں ہیں توعدم اعتماد کی تحریک نہیں لاسکتے،بجٹ سیشن کے علاوہ اسمبلی اجلاس میں تحریک عدم اعتمادپیش کی جاسکتی ہے، اسمبلی کا سیشن جاری ہے تو ایجنڈے پر تحریک لانے کیلئے جمع کرانا ہوگی۔ن
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن  نے کہا کہ تحریک پہلے اسمبلی سیکرٹری کودی جائے گی جوایجنڈے میں شامل کریں گے ، اسپیکر کے پاس ایجنڈا آنے پر ایوان میں قرارداد دینے والوں کی تعداد دیکھیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ رولزآف بزنس کے تحت تحریک عدم اعتماد کیلئے آرڈرجاری کیا جائے گا، تحریک آنے کے بعد 7دن میں اسپیکراس پر عملدرآمد کرانے کے پابند ہیں، اسپیکر وقت سے پہلے بھی تحریک پر عملدرآمد نہیں کراسکتے، تحریک عدم اعتماد کیلئے ممبران کی مطلوبہ تعداد بھی اسمبلی میں دکھانا پڑتی ہے۔انہوںنے کہا کہ وہ جو زمانہ تھا ووٹ خرید کر اپنی جیب میں ڈال دیا جاتا تھااب نہیں رہا، ووٹ پارٹی کی امانت ہے خرید و فروخت اب نہیں ہوسکتی، پارٹی کے خلاف کوئی ووٹ ڈالتا ہے تو اس کی سیٹ جاتی ہے۔سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ پارٹی ہدایت کے برعکس ووٹ شمار ہی نہیں ہوگا، پی ڈی ایم کے پاس 186ووٹ نہیں ہیں تو عدم اعتماد بھی کامیاب نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کسی بھی موشن پر حکومت کو ہرا دیتی ہے تو اعتماد کے ووٹ کا کہا جاسکتا ہے، اعتماد کے ووٹ کے لیے پرویز الٰہی کو 186 ارکان پورے کر کے دکھانا ہوں گے۔پارلیمانی سربراہ ہی پارٹی ارکان کو ووٹ ڈالنے سے متعلق ہدایت دے سکتا ہے، میری نظر میں چوہدری شجاعت ہو سکتا ہے پرویز الٰہی کے خلاف نہیں جائیں گے۔

مشہور خبریں۔

فرانس میں مہنگائی عروج پر

?️ 3 جون 2022سچ خبریں:فرانس کے حکومتی عہدیداروں کے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق

سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے سالانہ ترقیاتی پلان کی سمری طلب کرلی

?️ 17 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے سالانہ

روحانی اور غیر مادی میدان میں مغربی تہذیب کا زوال

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں: فکری اور عملی بنیادوں کے فقدان کی وجہ سے مغربی

روس اور قطر کے وزرائے خارجہ کی آبنائے ہرمز پر گفتگو

?️ 6 مئی 2026 سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ نے منگل کو جاری کردہ ایک

وزیراعظم نے بلوچستان میں نیا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا

?️ 1 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے گورنر جسٹس

فرانسیسی مظاہرین کے ہاتھوں لوور میوزیم کے داخلی راستے سیاحوں کے لیے بند

?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:فرانس میں ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافے کے بل کے خلاف

وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک فیز ٹو اور 5 نئے کوریڈورز قائم کرنے کا فیصلہ

?️ 4 ستمبر 2025بیجنگ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے بیجنگ میں چینی ہم منصب لی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے