5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا، علیمہ باجی نے بھی نام نہاد احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی بھتیجے پاکستان نہیں آرہے، سابق بھاوج نے اپنے بچوں کو پاکستان جانے سے روک دیا ہے، جب مہاتما کے اپنے بچے ہی احتجاج میں شامل نہیں ہوں گے تو انقلاب کیسے آنا تھا؟۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ شو ہوگیا، علیمہ باجی نے بھی 5 اگست کے نام نہاد احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بھی احتجاج کی حامی نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی اداروں میں 354 ارب کی مالی بے ضابطگیاں چارج شیٹ ہے، خیبرپختونخوا کے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ ہونے والے فنڈز کی بندربانٹ ہو رہی ہے، چور چور کا راگ الاپنے والے خود 12 سال سے کرپشن کے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں۔

عظمی بخاری نے مزید کہا کہ جو لوگ نااہل ہورہے وہ ناکام بغاوت کے مرتکب قرار پائے، 9 مئی کے واقعات پر ندامت اور شرمندگی کے بجائے ان کا دفاع کرنا بھی شرمناک ہے، شہدا کے مجسمے جلانے والے قوم کے لئے قابل نفرت بن چکے ہیں۔

مشہور خبریں۔

کھربوں ڈالر کے معدنی ذخائر آئی ایم ایف کو الوداع کہنے میں مدد دے سکتے ہیں، وزیراعظم

?️ 8 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں

وائٹ کاف اور عبدالعاطی کے درمیان ایران اور امریکہ مذاکرات پر گفتگو 

?️ 14 جون 2026سچ خبریں: مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے مشرق وسطیٰ میں امریکی

اسپین نے اسرائیل کے لیے ہتھیار لے جانے والے بحری جہازوں کو روکا

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: ہسپانوی حکومت فوجی سازوسامان لے جانے والے بحری جہازوں کو

صیہونی شامی فوج سے کیوں ڈرتے ہیں؟

?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں: ایک صہیونی ماہر کے مطابق شام کے پاس موجود S-200

یمنی فوج کا سعودی عرب کے کئی شہروں پر میزائل حملہ

?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں:یمنی فوج نے سعودی عرب کے متعدد شہروں کو بیلسٹک میزائلوں

صیہونی تجزیہ کار کی واشنگٹن اور تہران کے مفاہمت پر اسرائیل کے لیے خطرناک پیش گوئی

?️ 25 مئی 2026سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کار بن درر یمینی نے امریکہ اور ایران کے

عمر کے ساتھ ہونٹ چھوٹے ہوجاتے ہیں، ماہرہ خان کا پرانی تصویر پر دلچسپ تبصرہ

?️ 1 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی اور ہمایوں سعید کی

النقب جیل پر صیہونیوں کا حملہ

?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کے انفارمیشن آفس نے اعلان کیا کہ النقب جیل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے