پیشاور{سچ خبریں}پشاور میں پولیس رائیڈر سکواڈ کی فائرنگ سے ایک طالب علم کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا ہے جو بہت ہی افسوس ناک ہے، وزیر اعلی محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کے اعلی حکام کو واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیر اعلی محمود خان نے ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ واقعہ قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے، کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،پولیس کا کام عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے ،کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ،واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو عبرتناک سزا دی جائے گی،متاثرہ خاندان کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے گا۔
وزیر اعلی کا جان بحق طالب علم کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار،مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا۔