?️
لاہور {سچ خبریں} احتساب عدالت کے تحریری حکم کے مطابق شہباز شریف کی بیٹی رابعہ عمران اور داماد عمران علی یوسف ایک ماہ میں عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے جس پر انہیں اشتہاری قرار دیا جاتا ہے۔
لاہور کی احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی کرپشن ریفرنس کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیٹی اور داماد کو اشتہاری قرار دے دیا۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے صاف پانی کمپنی کرپشن ریفرنس میں تحریری حکم جاری کیا۔ تحریری حکم کے مطابق دونوں ملزمان کے پیش نہ ہونے پر عدالت رابعہ عمران اور عمران علی کو اشتہاری قرار دیا گیا۔
علاوہ ازیں تحریری حکم میں احتساب عدالت نے نیب تفتیشی افسر کو دونوں ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا۔
اس ضمن میں واضح رہے کہ گزشتہ برس اگست میں حکومت نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے بیٹے اور داماد کی حوالگی کے لیے برطانوی حکام کو خط لکھ دیا تھا۔
نیب کی خواہش پر وزارت خارجہ کی جانب سے خط بھیجا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مجرمان کی حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے وہ صرف بین الاقوامی ذمہ داریوں کے تحت ہی مطلوبہ ملزمان کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔
اس ضمن میں کابینہ کے ایک رکن، جو اپنا نام نہیں ظاہر کرنا چاہتے تھے، نے بتایا تھا کہ نیب خود کسی بین الاقوامی اتھارٹی کو اس طرح کا خط بھیج سکتا تھا لیکن اس کیس میں وزارت خارجہ نے خط بھیجا۔
علی عمان صاف پانی کیس میں نیب کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور بیرونِ ملک فرار ہوگئے تھے، انسداد بدعنوانی کے ادارے نے علی عمران کو صاف پانی اسکینڈل اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کررکھا تھا۔
عمران علی یوسف پر الزام ہے کہ انہوں نے پی پی ڈی سی کے اکاؤنٹ میں وصول ہونے والے 12 کروڑ روپے اپنے ذاتی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کیے، اس کے علاوہ انہوں نے اکرام نوید کو پی پی ڈی سی کا سی ای او تعینات کیا، جس نے مبینہ طور پر بڑی تعداد میں کرپشن کی اور اب وہ نیب کی حراست میں ہیں۔
اسی طرح شہباز شریف کے داماد پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں اپنے پلازہ کے ایک فلور کو حد سے زیادہ (2 کروڑ 80 لاکھ ) روپے کرائے پر دیا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وسیم اجمل نے الزام لگایا کہ شہباز شریف نے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سے اپنے داماد عمران علی یوسف کو ’کلین چٹ‘ دلائی جبکہ انہیں اور دیگر افراد کو ملزم قرار دیا۔


مشہور خبریں۔
اردنی شہری کی شہادت طلبانہ کاروئی نے کیسے صیہونیوں کو لرزہ بر اندام کر دیا ہے؟
?️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: اردنی شہری کی صہیونی مخالف کارروائی کی اہمیت اور حزب اللہ
ستمبر
سعودی عدالت میں ایک بار پھر بے عدالتی کا مظاہرہ؛خاتون سماجی کارکن کو18 سال قید
?️ 26 ستمبر 2021سچ خبریں:سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ایک عدالت نے اس ملک
ستمبر
نواز شریف این اے۔130 کی نشست چھوڑ کر ضمنی انتخاب کیلئے عوام میں جائیں، شاہد خاقان
?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی
مارچ
معاشرتی مسائل پر ڈرامے بنانے کی ضرورت ہے، ٹی وی کا یہی کام ہے، روبینہ اشرف
?️ 23 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا کہنا ہے کہ سنگین
ستمبر
صہیونی دشمن کو لگام دینے کا واحد راستہ جامع مزاحمت: فلسطینی مزاحمتی گروہ
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم کے جواب میں
فروری
2023 میں اسرائیل کو درپیش تین چیلنجز
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں 2023 میں صیہونی حکومت
دسمبر
دنیا بھر میں صیہونی سفارتی مراکز میں الرٹ جاری
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: دمشق پر دہشت گردانہ حملے کے بعد مقبوضہ فلسطین کے
اپریل
فلسطین اور لبنان کے عوام نیتن یاہو کی نسل کشی کا شکار
?️ 29 ستمبر 2024سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اس بات پر زور
ستمبر