?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھول دیا جب کہ ذرائع نے بتایا ہے کہ کارپوریشن کو 10 ہزار میڑک ٹن کے لیے چینی کی کم سےکم فی کلو بولی 141 روپے 20 پیسےموصول ہوئی ہے۔
’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت چینی کی خریداری کے لیے اقدامات کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 45 ہزار میٹرک ٹن چینی کا ٹینڈر کھول دیا۔
ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کو 10 ہزار میٹرک ٹن چینی کے لیے چینی کی کم سے کم 141 روپے 20 پیسے فی کلو کی بولی موصول ہوئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اخراجات ملا کر کارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباً 156 روپے میں پڑے گی۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا ہے چینی کی خریداری کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، اس وقت یوٹیلیٹی اسٹورز پر عام صارفین کے لیے چینی کی فی کلو قیمت 155 روپے اور بی آئی ایس پی صارفین کے لیے 109 روپے فی کلو مقرر ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے یہ ٹینڈر رمضان میں ممکنہ قلت پر قابوپانے کے لیے جاری کیا گیا تھا جسے بعد ازاں منسوخ کردیا گیا تھا۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے بتایا تھا کہ چینی کی مہنگی بولی کے باعث ٹینڈر منسوخ کیا گیا تھا، کم سےکم بولی 142 روپے فی کلو کے حساب سے موصول ہوئی تھی، اخراجات ملاکر فی کلو چینی 155 روپے میں پڑنی تھی۔
ذرائع یوٹیلیٹی اسٹورز نے اس وقت دعوٰی کیا تھا کہ کارپوریشن کے پاس چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں مستقل جنگ بندی نافذ ہونی چاہیے: یورپی کمیشن کی صدر
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: یورپی کمیشن کی صدر اورسولا وان ڈیر لیین نے آج سوشل
اکتوبر
کورونا پر قابو پانے میں سب سے ناکام ملک
?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ امریکہ کی کورونا پر قابو پانے
اگست
عمر اکمل پر ایک سال کی پابندی اور 42 لاکھ سے زیادہ کا جرمانہ عائد
?️ 26 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} قومی کرکٹر عمر اکمل کو کرکٹ کی عالمی ثالثی
فروری
کیا سعودی عرب چین کو امریکی کی جگہ دے گا؟
?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:چین کے صدر کے عنقریب دورہ ریاض سے متعلق خبروں کے
نومبر
یمن کے صوبہ الحدیدہ پر سعودی اتحاد کے حملوں کا سلسلہ جاری
?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:المسیرہ چینل نے یمن کے مغرب میں واقع صوبہ الحدیدہ پر
مئی
امریکہ غلط پیغامات بھیجتا ہے
?️ 18 جون 2022سچ خبریں: آج کے اخبارمیں تہران ٹائمز نے ایران کے خلاف نئی
جون
عراق سے امریکی فوجی انخلا میں تاخیر کی پس پردہ وجوہات
?️ 16 ستمبر 2021سچ خبریں:جیسے جیسے عراق کے پارلیمانی انتخابات قریب آرہے ہیں ، کچھ
ستمبر
صہیونی فوج اور سرایا القدس کے درمیان جھڑپیں
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے آج پیر کو اطلاع دی ہے
اگست