اسلام آباد {سچ خبریں} پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سید یوسف رضا گیلانی کو سینٹ انتخابات میں تاریخی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا کہ جعلی وزیراعظم اکثریت کھوچکے ہیں، جعلی وزیراعظم کو آج ہی فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیئے، سلیکٹڈ اور جعلی وزیراعظم اپنے ہی ارکان کا اعتماد کھو چکے ہیں، آج ہمارے موقف کی تصدیق ہوگئی کہ 2018 کا مینڈیٹ جعلی تھا.
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کے دوران عوام پہلے ہی سلیکٹڈ وزیراعظم اور جعلی حکومت کو مسترد کر چکی ہے، آج پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی تاریخی فتح نے سلیکٹڈ وزیراعظم کے کرکے مینڈیٹ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم کردیا ہے، اب عمران خان فوری طور پر وزارت عظمی کے عہدے سے مستعفی ہوجائیں.