اسلام آباد {سچ خبریں} وزیراعظم عمران خان کا ظہرانے میں خطاب ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ فتح ہماری ہوگی ،سینیٹ ہماری آواز ہے،حفیظ شیخ کامیاب ہوں گے،اس بار سینیٹ میں ہماری تعداد ذیادہ ہوگی۔
ایک طرف پورا مافیا کھڑا ہے، ہم نظام میں تبدیلی لا رہے ہیں،سینیٹ ہو یا نیشنل اسمبلی ترجیح عوامی مفاد ہے،اسٹیٹس کو اور مافیا کو شکست دینا ہے،لوٹ مار کا بازار ختم کر کے غریب کے حالات بہتر کرنا چاہتے ہیں،ہمارا مشن فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے۔
تمام اتحادی جماعتوں کا وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار،خوشگوار ماحول میں وزیراعظم کی اتحادیوں سے بھی گفتگو،تمام ارکان کا حفیظ شیخ کو ووٹ دینے پر اتفاق۔