پی ٹی آئی خواتین ارکان اسمبلی کا احتجاج

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خواتین اراکین اسمبلی کی زیر قیادت  خواتین احتجاج کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئیں ۔

پی ٹی آئی خواتین کارکنان کی جانب سے مہنگائی، ای وی ایم بل اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کے حق کا بل ختم کرنےکے خلاف مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

مظاہرے کی قیادت  اراکین قومی اسمبلی عالیہ حمزہ ،کنول شوزب اور  ملیکہ بخاری کر رہی ہیں، احتجاج کرنے والی خواتین نے ہاتھوں میں برتن اور پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے ہیں۔

احتجاج کے دوران رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ گیٹ پر چڑھ گئیں جس کے بعد دروازہ کھول دیا گیا اور  خواتین پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل ہوگئیں، تقریباً 3 درجن خواتین اراکین پارلیمنٹ کےگیٹ نمبر ایک سے داخل ہوئیں جس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی ہال کے دروازے کو بند کردیا گیا جہاں اس وقت پارلیمنٹ کا مشترکا اجلاس جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق  پارلیمنٹ لاجز سے پی ٹی آئی کی خواتین اراکین ریلی کی صورت میں پیدل پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں،  عالیہ حمزہ ،کنول شوزب اور ملیکہ بخاری نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے تاہم باضابطہ طور پر ان کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا اور وہ ابھی تک پارلیمنٹ لاجز میں ہی رہائش پذیر ہیں جہاں انہوں نے خواتین کارکنوں کو مظاہرے کے لیے جمع کیا تھا۔

واقعےکے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی پارلیمنٹ کے باہر پہنچ گئی ہے جب کہ خواتین کا احتجاج جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

?️ 26 مئی 2022کوئٹہ(سچ خبریں)بی اے پی کی جانب سے وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس

میڈیا شیطانت ناکام

?️ 20 اکتوبر 2024سچ خبریں: سعودی چینل MBC کی جانب سے مزاحمتی تحریک کے رہنماؤں

فلسطینی جوانوں کا آئیڈیل کون؟

?️ 20 جون 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں گزشتہ روز جنین کے علاقے میں فلسطینیوں اور

یہود ایجنسی کے سروے کے نتائج: دنیا میں یہود دشمنی کے جذبات میں غیرمعمولی اضافہ

?️ 19 اپریل 2026سچ خبریں: غزہ، جنوبی لبنان اور ایران کی سرزمین پر اسرائیل کی

نیتن یاہو کبھی نہیں چاہتے تھے کہ حماس غزہ امن معاہدہ قبول کرے

?️ 4 اکتوبر 2025نیتن یاہو کبھی نہیں چاہتے تھے کہ حماس غزہ امن معاہدہ قبول

جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ: صنم جاوید، عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور

?️ 27 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو

صہیونی میڈیا کا شام میں اسٹریٹجک صلاحیتوں کی تعمیر میں ایران کی کامیابی کا اعتراف

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:بعض صیہونی ذرائع ابلاغ نے اسٹریٹیجک صلاحیتوں کو بڑھانے اور شام

آئی ایم ایف کو پاکستان کے دوست ممالک سے مزید ضمانتیں درکار

?️ 16 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف  نے پاکستان کے لیے سعودی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے