?️
اسلام آباد {سچ خبریں} پی ٹی آئی رہنما اور معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈسکہ ضمنی انتخاب میں مکمل طور پر قانون کا احترام کیا ہے۔ ن لیگ والوں کو ہار تسلیم کرنے کی عادت نہیں۔ مریم نواز سے متعلق فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی میجر سرجری پی ٹی آئی نے کردی ہے۔
سما کے پروگرام نیا دن میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز شریف پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کی میجر سرجری وزیراعظم اور پی ٹی آئی نے کردی ہے۔ مائینر سرجری کیلئے وہ باہر جانا چاہتی ہے۔ مریم نواز کو اپنے جیسے ڈاکو ڈاکٹر کی تلاش ہے۔ ان کے گلے کا ٹیسٹ ہونا ضروری ہے۔ نوٹوں کی تجوری کی سرجری پاکستان میں نہیں ہوسکتی۔
ڈسکہ ضمنی انتخاب میں کیا ہوا؟ کہ سوال پر فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈسکہ میں اپنے بیانات کو قانون کے مطابق عملی جامہ پہنایا ہے۔ قانون شکن وہاں الیکشن نتائج کو تہس نہس کرکے اپنی مرضی سے ووٹوں پر ٹھپے لگاتے رہے۔ ن لیگ کے غنڈوں نے رانا ثناللہ کی قیادت میں پولنگ اسٹیشن میں بیٹھ کر عوام کو ڈرایا دھمکایا اور سرکاری اہل کاروں کو سرعام دھمکیاں دیں
معاون خصوصی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ دھند کی وجہ افسران کے لاپتا ہونے کی باتوں میں کوئی سچائی نہیں۔ پولیس نے اپنی نگرانی میں افسران کو نتائج کے ہمراہ ان کی منزل تک پہنچایا۔ یہ ن لیگ کا وطیرہ ہے کہ جہاں وہ جیتے ہیں وہاں شفاف الیکشن ہوتے ہیں اور جہاں وہ ہارتے ہیں وہاں دھاندلی ہوتی ہے۔ ان کو ہارنے کو ماننے کا حوصلہ نہیں، یہ ہمیشہ جیت کے مزے چکھتے رہے ہیں، اس لیے ہار کو تسلیم نہیں کر پا رہے اور عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔
مریم نواز شریف کی جانب سے ویڈیوز سے متعلق سوال پر فردوس عاشق نے کہا کہ مریم کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ انہوں نے سپریم کورٹ میں کیلبری کوئن کا لقب اپنے جھوٹ کی بنا پر پایا ہے۔ ان کو حقائق مسخ کرنے میں کمال حاصل ہے۔ انہیں جھوٹوں کی نانی کا اعزاز بھی حاصل ہے۔


مشہور خبریں۔
عالمی برادری کو طالبان کی مدد کرنی چاہیے
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے افغانستان
اگست
قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کی ناکامی کی وجوہات
?️ 4 مارچ 2025سچ خبریں: صیہونی ٹی وی چینل 12 نیوز سائٹ کے تجزیہ کار
مارچ
امریکہ اور نیٹو کے جرائم عصر حاضر تک محدود نہیں ہیں
?️ 26 مارچ 2022سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا کہ
مارچ
حکومتِ پنجاب کی ترین گروپ کو منانے کی کوشش جاری
?️ 27 مئی 2021لاہور(سچ خبریں) حکومت پنجاب بظاہر جہانگیر ترین گروپ کا دباؤ محسوس کرتی
مئی
صہیونیوں نے غزہ میں پانی پر بھی پابندی لگائی
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:Knesset کے نائب نسیم واتوری نے اسرائیلی جنگی کابینہ کے انتہائی
نومبر
قرضوں کیساتھ ملک ترقی نہیں کریگا، دعا کریں کہ صنعت و زراعت بڑھے، شہباز شریف
?️ 22 فروری 2025ڈی جی خان: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
فروری
یمن میں سعودی اتحاد کے جنگجوؤں نے ایک سینئر کمانڈر کو ہلاک کیا
?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں: یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ منصور ہادی کی
دسمبر
ڈی ایف پی کامقبوضہ جموں وکشمیر میں بڑھتے ہوئے قتل وغارت پر اظہارتشویش
?️ 30 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ڈیموکریٹک
اکتوبر