ضمنی الیکشن، پی ٹی آئی کابہت جلدشیرازہ بکھرنےوالاہے: مریم نواز

مریم اورنگزیب

?️

لاہور{سچ خبریں} سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیٹی مسلم لیگ (ن) نائب صدر مریم اورنگزیب نواز نے ضمنی الیکشن میں حکمرانوں پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں حکومت کی قلی کھل کر سامنے آگئی، ہار کے بعد حکمرانوں کو اپنی حیثیت کا پتہ چل ہی گیا ہوگا۔

ڈسکہ روانگی سے قبل جاتی امرا میں میڈیا سے  بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈسکہ کےعوام نےجمہوریت کی جنگ لڑی، ووٹ کو عزت دی، عوام نے  آٹا اور چینی چوروں کو  مسترد کردیا، ان کو عوام میں اپنے مقام کا پتا چل جانا چاہیے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں حکمران بے نقاب ہوگئے، عوام کو سمجھ آگئی کہ 2018  میں ان کے ووٹ کیسے چوری کئے گئے، اور کس طرح انتخابات 2018 میں ڈاکا ڈال کر عمران خان کو مسلط کیاگیا، ضمنی انتخابت میں انہوں نے فائرنگ کرائی  اور دو جانیں لیں، کچھ نہ ملا تو پریزائیڈنگ آفیسر کو اغوا کیاگیا، کیوں کہ انہوں نے بکنے سے انکار کردیا تھا، 20 پولنگ اسٹیشنز پر رزلٹ تبدیل کیاگیا، حکومت تمام ہتھکنڈوں کےباوجودڈسکہ میں ہاری، اگرپتہ ہوتاہےحکومت نے دوجانیں لینی ہیں تو ڈسکہ کی سیٹ ویسے ہی دے دیتے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ  چاروں صوبوں کے عوام نے حکمرانوں کو بری طرح مسترد کردیا، ریاستی دہشت گردی کےباوجود مخالف بری طرح ہار گئے، عوام نے بدترین دھاندلی کےباوجود حکمرانوں کو اوقات یاد دلادی، پی ٹی آئی کابہت جلدشیرازہ بکھرنےوالاہے، کاکوئی مستقبل نہیں رہا۔

کس طرح انتخابات 2018 میں ڈاکا ڈال کر عمران خان کو مسلط کیاگیا، ضمنی انتخابت میں انہوں نے فائرنگ کرائی  اور دو جانیں لیں، کچھ نہ ملا تو پریزائیڈنگ آفیسر کو اغوا کیاگیا، کیوں کہ انہوں نے بکنے سے انکار کردیا تھا، 20 پولنگ اسٹیشنز پر رزلٹ تبدیل کیاگیا،

مشہور خبریں۔

اسرائیل ابوظہبی کو آئرن ڈوم فروخت کرنے کے لیے تیار

?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں

عالمی توانائی ایجنسی کا ایرانی ایٹمی پروگرام کے بارے میں اہم بیان

?️ 26 مئی 2021سچ خبریں:عالمی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے

وزیر اعظم کی موجودگی میں کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا

?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس

معیشت میں شفافیت کے لئے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے،وزیراعظم

?️ 3 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ

نگران وزیرِاعظم کے تقرر سے متعلق مشاورت کیلئے وزیر اعظم، راجا ریاض آج پھر ملاقات کریں گے

?️ 11 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگراں وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے وزیراعظم

مہنگائی کی شرح مسلسل دوسرے ہفتے 40 فیصد سے زائد

?️ 25 نومبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مسلسل دوسرے ہفتے

کفایت شعاری پالیسی پر عملدرآمد کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

?️ 27 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے چند روز قبل اعلان

جنگ بندی کیس اور دوحہ میں مذاکرات کا نیا دور

?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: سی آئی اے کے سربراہ ولیم برنز اور موساد کے سربراہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے