?️
گوجرانوالا {سچ خبریں} ملکی تاریخ میں جاری ماہ فروری میں پنجاب کی دار الحکومت لاہور میں ہونے والی پہلی بِٹ کوائن ڈکیتی کرنے والے دونوں ملزم کو گوجرانوالا سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ان کے پاس موجود چھ ہزار 300 یوورو لے لیے گئے بلکہ لیپ ٹاپ کے ذریعے ان کے الیکٹرانک والٹ میں موجود ایک اعشاریہ چھیاسی بٹ کوائنز بھی اسلحے کے زور پر ٹرانسفر کروائے گئے۔
پولیس کے مطابق ڈکیتی کا مرکزی ملزم اب تک مفرور ہے، ملزمان نے سرمایہ کاری کے لیے لاہور آئے دو غیر ملکیوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا تھا۔
بتاتے چلیں کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ’بٹ کوائن‘ ایک غیر ملکی جوڑے سے ڈاکوؤں نے ہتھیا لی ہے۔ لاہور کے تھانہ ریس کورس میں درج ایف آئی آر کے مطابق غیر ملکیوں کا تعلق بالترتیب سوئٹزرلینڈ کے سٹیفن اور جرمنی کی ماریہ سپاری استنبول سے سے ہے۔
ملزمان نے غیر ملکی سے مقامی کرنسی لوٹی اور ایک کروڑ 47 لاکھ روپے مالیت کے بِٹ کوائن اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرائے۔ یہ واردات 14 فروری 2021 کی ہے۔
خیال رہے کہ بندوق کے زور پر ’بٹ کوائنز‘ کو منتقل کروانے کا لاہور میں اپنی نوعیت کا یہ پہلا مقدمہ ہے جبکہ پاکستان میں بٹ کوائن کو رکھنے یا ان کی خرید وفروخت پر بھی پابندی ہے۔
واضح رہے کہ ڈکیتی کی یہ واردات سوئٹزرلینڈ کے اسٹیفن اور جرمنی کی ماریا سپاری کے ساتھ پیش آئی، ایف آئی آر کے مطابق ملزم رانا عرفان کی جانب سے غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کا جھانسہ دے کر لاہور بلایا گیا تھا۔
پنجاب میں درج ایف آئی آر میں اس واقعہ کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ ’دونوں غیر ملکیوں کو آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر ایک گھر یا ڈیرے نما جگہ پر لے جایا گیا۔


مشہور خبریں۔
مسجد اقصیٰ میں صیہونی انتہا پسند وزیر کے داخلے پر سعودی عرب کا شدید ردعمل
?️ 4 اپریل 2025 سچ خبریں:سعودی عرب نے صیہونی حکومت کی داخلی سکیورٹی کے انتہاپسند
اپریل
شکستوں کو چھپانے کے لیے اسرائیل کا جھوٹ کا سہارہ
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:ماضی میں چونکہ اسرائیل عربوں کے تئیں خود کو درست سمجھتا
فروری
فلسطین کے حامی امریکی شہریوں کا اس ملک کی حکومت سے مطالبہ
?️ 6 جون 2021سچ خبریں:امریکہ میں فلسطینی حقوق کے کارکنوں نے ایک احتجاجی ریلی نکالی
جون
شامی صدر کی ریڈ کراس کمیٹی سے اپیل
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:شامی صدر نے ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے سربراہ
مئی
Police to deploy more than 5,800 personnel for IMF-World
?️ 9 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego
اس کیفے میں صیہونیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:مصر کے ایک تاریخی کیفے میں صیہونی حکومت کے متعدد نمائندوں
ستمبر
ملک بھر میں کورونا کی لہر کی شدت میں واضح کمی
?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی لہر کی شدت واضح کمی
اکتوبر
حکومت نے ’بیک ڈور رابطوں‘ میں طویل مدتی عبوری حکومت کی تجویز دی، اسد قیصر
?️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور
دسمبر